بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ایک بار پھر شہریت ترمیمی قانون کا موضوع چھیڑا

بنگال: 19؍اکتوبر (عصر حاضر) بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج بنگال کے سلی گوڑی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا بحران کی وجہ سے شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ نہیں ہوسکا ہے ، مگر اب اس پر جلد ہی کام شروع ہوجائے گا اور نافذ العمل ہوجائے گا ۔ نڈا نے ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس حکومت نے ’’تقسیم کرو اور حکمرانی کرو کی پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے اور صرف وزیر اعظم نریندر مودی ہی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

Exit mobile version