مفکر اسلام مولانا محمد ولی رحمانیؒ بھی داعیٔ أجل کو لبیک کہہ گئے

پٹنہ: 3؍اپریل (عصرحاضر) مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی رحمانیؒ امیر شریعت پھلواری شریف پٹنہ جھارکهنڈ اڑیسہ، جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و سجادہ نشین خانقاہِ رحمانی مونگیر نے آج بتاریخ 3؍اپریل ڈھأئی بجے دن داعیٔ اجل کو لبیک کہہ گئے۔ انا للہ واناالیہ راجعون۔
قریبی ذرائع کے مطابق حضرت والا کی طبیعت گزشتہ کئی دنوں سے ناساز تھی، پٹنہ میں زیر علاج تھے آج صبح انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیاگیا تھا لیکن جانبر نہ ہوسکے اور دارفانی سے دار بقا کی جانب کوچ کرگئے۔ حضرت کی نماز جنازہ کل ۱۱؍ بجے دن میں خانقاہ رحمانی مونگیر میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حضرت امیر شریعت ہندوستانی مسلمانوں کے عظیم قائد، بے باک لیڈرتھے انہوں نے قوم مسلم کی فلاح وبہبودکے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردی ۔  یقیناً یہ ملتِ اسلامیہ کے لیے عظیم خسارہ ہے۔ مولانا ملک کی مؤقر و مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں کے ممتاز رکن ہونے کے ساتھ ساتھ کئی مدارس و تنظیموں کے سرپرست بھی رہے ہیں۔ مولانا کے انتقال سے علمی حلقے سوگوار ہوگئے۔ الله تعالی حضرت امیر شریعت کی بال بال مغفرت فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے اور تمام متعلقین مریدین، متوسلین ،لاکھوں محبین اور ملتِ اسلامیہ کو آپ نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین

 

Exit mobile version