باندہ: 5؍مارچ (راست) جامعہ عربیہ ہتورا باندہ کےشعبۂ انگریزی کا سالانہ اجلاس بروز جمعرات بتاریخ ٥ مارچ ۲۰۲۰ زیر صدارت حبیب ملت حضرت قاری سید حبیب احمد صاحب باندوی ناظم جامعہ ہذا ورکن شوری دارالعلوم دیوبند منعقد ہوا, جس میں طلباء شعبہ ہذا نے بزبان انگریزی تقریر و مکالمہ پیش کیا, جلسہ کو خطاب فرماتے ہوئے مہمان خصوصی عالیجناب انجینئر قاضی عتیق احمد صاحب سابق صدر شعبۂ میکینیکل انجینئرنگ فیروز گاندھی انجینئرنگ کالج رائے بریلی نے فرمایا کہ” انگریزی زبان کا علماء کے لیےسیکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مزید فرمایا کہ ہمیں علم سے کبھی مستغنی نہیں ہونا چاھیے, بلکہ ہمیشہ علم کے حصول کی جد وجہد کرنی چاھیے” صدر محترم نے اپنے صدارتی خطاب میں طلباء کو نصیحت کرتے ہوے فرمایا کہ "حضرت قاری سید صدیق احمد صاحب باندوی رحمۃ اللہ علیہ کا امت کے تئیں جو سوز ودرد تھا آپ انہیں صفات کے پاسبان و امین ہیں, اور یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ انہی صفات کے ساتھ اسلام کے پیغام کو عالمی پیمانے پر پورے اخلاص و للہیت کے ساتھ پہنچائیں,مزید طلباء واساتذہ کی محنتوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی فرمائی.
پروگرام میں حضرت مفتی عبد الرشید صاحب قاسمی نائب چئر مین حق ایجو کیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن و حضرت مفتی حفظ الرحمان صاحب قاسمی ڈائریکٹر حق ایجو کیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن ,جناب عبدالرشید حمزہ صاحب بیورو چیف امر اجالا, جناب عبدالحکیم صاحب ایس.پی.او. باندہ وغیرہ نے بھی خطاب کیا,
پروگرام کی نظامت شعبۂ ہذا کے مایۂ ناز استاذ حضرت مولانا محمد عابد صاحب قاسمی نے کی, جبکہ خطبۂ استقبالیہ شعبۂ کے ڈائریکٹر حضرت مولانا سید محمد انس صاحب باندوی نے پیش کی, پروگرام میں باندہ کانپور واطراف کے علماء و دانشوران نے بشمول عالیجناب ڈاکٹر سعدی الزماں صاحب ڈاکٹر رفیق صاحب, ڈاکٹر ساجد صاحب, انجیینئر محمد معاذ سلطان صاحب لیکچرار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی نوح میوات,جناب ارشاد صاحب, حاجی وسیم صاحب, محفوط الرحمان صاحب, شبیر صاحب, عمران صاحب, حضرت مفتی نجیب احمد صاحب قاسمی, مولانا فرید ندوی صاحب وجملہ اساتذۂ جامعہ نے شرکت کی, حضرت صدر محترم کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا.