علامہ قمرالدین صاحب شیخ الحدیث ثانی دارالعلوم دیوبند کا سانحہ ارتحال

دیوبند۔ 22/دسمبر (عصرحاضرنیوز) نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ دارالعلوم دیوبند کے قدیم کہنہ مشق استاذ وشیخ الحدیث ثانی حضرت علامہ قمر الدين صاحب گورکھپوری علیہ الرحمہ شاگرد حضرت مولانا حسین احمد مدنی ، خلیفہ اجل حضرت محی السنۃ حضرت شاہ ابرارالحق صاحب ہردوئی کا آج بہ تاریخ 22 دسمبر 2024ء بہ روز اتوار  فجر کے وقت  بہ عمر 90 سال  دیوبند میں انتقال ہوچکا ہے۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔

حضرت علامہ قمرالدین صاحب پچھلے کچھ دنوں سے علیل تھے دواخانہ میں زیر علاج تھے۔ صحت سے متعلق تشویشناک خبریں موصول ہورہی تھیں آج وہ دار فانی کو الوداع کہہ گئے۔ دعاء فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ بال بال مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور حضرت کے تمام خدمات کو قبول فرمائے دارالعلوم دیوبند کو نعم البدل عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین…….

Exit mobile version