حیدرآباد کے پنجہ گٹہ علاقہ میں حقہ پارلر پر چھاپہ

حیدرآباد 4ستمبر۔ٹاسک فورس ویسٹ زون کی ٹیم نے کل شب حیدرآباد کے پنجہ گٹہ علاقہ میں حقہ پارلر پر چھاپہ مارتے ہوئے پارلر کے مالک اور دس گاہکوں کو پکڑلیا۔پولیس نے حقہ کے پاٹس، فلیورس، فلٹرس اور دیگر اشیا ضبط کرلیں۔ایک اطلاع پر پولیس کی ٹیم نے آر کے پلازہ میں یہ چھاپہ مارا اور اس کے مالک کو گرفتار کرلیا۔تمام 11گرفتار افراد کو مزید کارروائی کے لئے پنجہ گٹہ پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

Exit mobile version