آئینۂ دکن

کتابچہ ذکر جہری بارہ تسبیح منظر عام پر

حیدرآباد: 3؍ڈسمبر (پریس ریلیز) مفتی عبدالمنعم فاروقی نبیرہ حضرت قطب دکنؒ کی اطلاع کے مطابق خانقاہ چشتیہ صابریہ مظفریہ کوہ نور کالونی الکاپور روڈ کے زیر اہتمام استاذ العلماء عارف باللہ مولانا شاہ محمد اظہار الحق قریشی چشتی صابری مظفر قاسمی خلف اکبر وجانشین قطب دکنؒ کا ذکر خداوندی کے فائدے ،ذکر جہری وسری ،شرائط ذکر جہری ،ذکر جہری کے فوائد اور ذکری جہری بارہ تسبیح جو سلسلہ چشتیہ کا اہم اور بنیادی سبق ہے کے طریقہ پر مشتمل مستند ومختصر کتابچہ ’’ذکر جہری بارہ تسبیح‘‘ منظر عام پر آچکا ہے ،مرتب مدظلہ نے ذاکرین وسالکین کی سہولت کی خاطر اور افادہ عام کی غرض سے اس کتابچہ کو آسان الفاظ کے ساتھ نہایت سہل طریقہ پر مرتب کیا ہے ،جسے سامنے رکھ کر اس کے اصول کے مطابق ذاکر کے لئے ذکر کرنا نہایت آسان ہوجاتا ہے ،نیز آخر میں مراقبہ کا طریقہ اور اس کے فوائد بھی ذکر کئے گئے ہیں ،اس کتابچہ کو خانقاہ مظفریہ نزد سات گنبد سے حاصل کیا جاسکتا ہے مزید تفصیلات کے لئے 9849270160 پر ربط پیدا کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×