احوال وطن

ایف آئی آر درج ہوتے ہی زی نیوز کے اینکر سدھیر چودھری جہاد کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے لگے

نئی دہلی: 9؍مئی (عصر حاضر) کیرالہ پولیس نے زی نیوز کے ایڈیٹر انچیف اور اینکر سدھیر چودھری کے خلاف 11؍مارچ کو جموں سے جڑی ایک خبر کو زمین جہاد کے عنوان سے زی نیوز چینل پر دکھانے کی پاداش میں غیر ضمانتی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کیا گیا اس کے دو دن بعد ، اینکر نے ڈیلی نیوز اینڈ انیلیسیس (ڈی این اے) کے اپنے تازہ ترین شو میں جہاد کی وضاحت کرتے ہوئے لفظ جہاد کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی۔ سدھیر چودھری کا دعوی ہے کہ اسلام سمیت دنیا کا کوئی بھی مذ ب تشدد کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا ہے۔ چودھری کا ماننا ہے کہ جہاد ہمیشہ غلط انداز میں ہوتا ہے اور اسے مذہبی جنگ کا لیبل لگا کر غلط استعمال کیا جارہا ہے۔

حیرت کی بات ہے کہ سدھیر چودھری ، جو ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ رپورٹنگ کے لئے جانے جاتے ہیں، ان پر مقدمہ درج ہوتے بی جے پی کے بیگوسرائے سے رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ نے سدھیر چودھری اور زی نیوز کی حمایت میں پولنگ کرنا شروع کیا اور لوگوں سے یہ سوال کیا کہ زی نیوز اور سدھیر چودھری کی اس مہم میں میں ان کے ساتھ ہوں کیا آپ بھی ان کے ساتھ ہیں؟
سدھیر چودھری نے اپنے تازہ ترین شو میں ناظرین سے کہا کہ کسی بھی مذہب کے بارے میں کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے اس کے اصولوں کے بارے میں جان لینا چاہیے۔ اپنے شو کے دوران وہ اسلام کے پانچ ستونوں کی وضاحت کی ہے۔ جہاد کے بارے میں وہ کہتے ہیں ، اس کا مطلب مقدس جنگ ہے اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اسلام کا چھٹا ستون ہے۔

اسلام میں جہاد کیا نہیں اس کی وضاحت کرتے ہوئے چوہدری نے کچھ نکات درج کیے: وہ کہتے ہیں ، کسی کو زبردستی اسلام قبول کروانا جہاد نہیں ہے۔ کسی بھی ملک یا جگہ پر قبضہ کرنے کے مقصد سے حملہ کرنا جہاد نہیں ہے۔ معاشی فائدے کے لئے کسی جگہ پر حملہ کرنا جہاد نہیں ہے۔ بچوں اور عورتوں پر ہونے والے مظالم یا درندگی کو جہاد نہیں کہا جاسکتا۔

اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں پر وضاحت کرتے ہوئے ، چودھری کا کہنا ہے کہ ، عام جنگوں کے باوجود بھی اسلام میں سخت شرائط ہیں۔ ان اصولوں پر عمل نہ کرنا گناہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ مذہبی رہنما کی طرف سے دی جانے والی ہدایت کے بعد ہی شروع کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ اسلام دشمنوں کو برابر کا احترام کرنے اور ان کے ساتھ انصاف کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔ اسلام مسلمانوں سے کہتا ہے کہ اگر دشمن زیتون کی شاخ پیش کرے تو وہ جنگ ختم کردیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام یہ حکم دیتا ہے کہ جنگ کے دوران بھی کنویں یا دیگر آبی ذخائر زہر نہ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×