صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین اپنے سروس سسٹم کے ذریعے مختلف قسم کی خدمات فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے جس کا مقصد عازمین اور زائرین کو آسانی اور سہولت کے ساتھ اپنے مناسک ادا کرنے میں مدد کرنا ہے۔ آب زم زم کی فراہمی بھی انہی خدمات میں سے ایک ہے۔ زمزم کو کنویں سے نکال کر اسے ہر طرح کے جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے۔ اسے جدید ترین بین الاقوامی ٹیکنالوجی کے ذریعے خود کار طریقے سے تقسیم کیا جاتا ہےتاکہ کنویں سے نکالنے کے بعد بابرکت پانی کو آلودگی سے بچایا جا سکے۔
طہارت اور جراثیم کشی
زمزم کے کنویں سے بابرکت پانی کا سفر مسجد حرام اور مسجد نبوی کے زائرین تک پہنچانے کا عمل کئی مراحل سے گذرتا ہے، جن میں سب سے اہم طہارت اور جراثیم کشی کا مرحلہ ہے۔ زمزم کے کنویں سے خام پانی کو دو ذریعے سے پمپ کرکے۔ 360 کیوبک میٹر فی گھنٹہ کی صلاحیت کے ساتھ دیوہیکل پمپ جو زمزم کا پانی کنویں سے نکال کر زمزم کے پانی کی ترقی کے لیے شاہ عبداللہ پراجیکٹ میں پمپ کرتے ہیں، جو پانی کو ذخیرہ کرتا اور جراثیم کشی کا کام انجام دیتا ہے۔ اس کے بعد وہاں سے پانی کو شاہ عبدالعزیز سبیل میں منتقل کیا جاتا ہے۔
نکالا گیا پانی پمپ کرنا
زمزم کے پانی کو خام پانی کی ٹرانسمیشن لائنوں کے ذریعے پمپ کیا جاتا ہے جو تقریباً 4 کلومیٹرلمبی ہیں اور سٹینلیس سٹیل سے بنی ہیں۔ لائنوں کے ساتھ ساتھ ایئر، واشنگ اور کنٹرول روم خصوصی کنٹرول میڈیا سے منسلک ہوتے ہیں۔
اس کے بعد کنویں کا پانی 5,000 ایم 3 ٹینکوں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے، جنہیں دو حصوں میں تقسیم کرکے مضبوط کنکریٹ سے بنایا جاتا ہے۔
پانی صاف کرنے کا مرحلہ
پانی ذخیرہ کرنے کے عمل کے بعد اسے پیوریفیکیشن پلانٹ میں منتقل کیا جاتا ہے۔ وہاں زمزم کے پانی کو فلٹر کیا جاتا ہے اور فلٹرز کے ایک مربوط نظام کے ذریعے اعلیٰ درجے کی پاکیزگی اور جراثیم سے پاک پانی پیدا کیا جاتا ہے۔ کدی میں موجود زم زم پلانٹ سے مسجد حرام کو زم زم سپلائی کیا جاتا ہے۔ جب کہ ٹینکروں پر لاد کر مسجد نبوی کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ وہاں پرپانچ لیٹر کی بوتلوں میں اس کی پیکنگ کی جاتی ہے۔
تقسیم کی جگہیں
الٹرا وائلٹ شعاعوں سے دوبارہ پاک ہونے کے بعد کدی ٹینک سے نکلنے ہونے والا پانی سٹینلیس سٹیل کی ٹیوبوں کے ذریعے مسجد حرام کے ارد گرد زمزم کے پانی کو ٹھنڈا کرنے والے پلانٹس تک پہنچایا جاتا ہے جہاں اسے کنٹینرز کے فلنگ پوائنٹس پر پمپ کیا جاتا ہے اور مسجد حرام میں زم زم کا پانی پینے کے لیے دیا جاتا ہے۔
جراثیم کشی اور پروسیسنگ
زمزم کے پانی کی خصوصیات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ایک بنیادی مرحلے سے پہلے اس کے نمونے لے کر اس کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ پانی کا تجزیہ اس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا جاتا ہے اور اسے کسی بھی قسم کی آلودگی سے پاک کیا جاتا ہے۔ زمزم کے پانی کے نمونوں کی جانچ پڑتال کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔
جسمانی طور پر نمونہ لینے کے بعد اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ یہ عام آنکھ سے نظر آنے والی کسی بھی نجاست سے پاک ہے اور کیمیاوی طور پر اس کے تمام مرکبات کا خصوصی آلات کے ساتھ تجزیہ کرکے اور انہیں تصریحات اور پیمائشوں کے ساتھ ملا کر ہر طرح کے جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے۔