ریاست و ملک

ظہیراباد میں مولانا ابوطالب رحمانی اور معروف نعت خواں مفتی طارق جمیل قنوج کی آمد

ظہیراباد: 12/اکتوبر (پریس ریلیز) مولانا حمایت علی رشادی امام وخطیب مسجد قریش کی اطلاع کے بموجب جمعیتہ علمإ ظہیراباد کے زیر اہتمام جمعیۃ القریش کے زیر انتظام ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے عظیم الشان جلسہ عام ومحفل حمد ونعت بتاریخ 15 اکتوبر 2022بروز ہفتہ بعد نماز عشإ بمقام محلہ قریش نزد مسجد قریش ظہیراباد منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت جمعیتہ علمإ کے ریاستی جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب فر مائیں گے۔ اس اجلاس میں کلیدی خطاب ملک کے مایہ ناز خطیب بالغ نظر عالم دین حضرت مولانا ابو طالب رحمانی صاحب رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ فرمائیں گے نیز بلبل ہند شاعر اسلام مفتی طارق جمیل صاحب قنوج نعتیہ کلام وحمد باری تعالی پیش فر مائیں گے۔ معز ز مہمانوں کے علاوہ مقامی علمإ کرام مولانا عتیق احمد صاحب قاسمی مفتی عبدالصبور صاحب قاسمی ۔مولانا عبدالمجیب صاحب قاسمی۔مفتی نذیر احمد حسامی کی بھی شرکت ہوگی۔ بردران اسلام سے وقت مقررہ پر شرکت کی گذارش کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing