اسلامیات

حضور ﷺکی بعثت عالم انسانیت کے لئے رحمت!

انسانوں کی ہدایت کے لئے اللہ تبارک وتعالی نے حضرات انبیاء کرام کومبعوث کیا ،سب سے آخر میں تمام نبیوں کے سردار محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کوبھیجا آپ کی نبوت سارے عالم انسانیت کے لئے ہے ،اللہ تبارک وتعالی نے آپ کوخاتم النبین بنایا آپ کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا ،قیامت تک آپ کی لائی ہوئی شریعت پر عمل ہوگا ،اللہ تعالی نے آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کورحمت بناکر بھیجا ،قرآن میں آپ کو رحمہ اللعالمین کہاگیا ہے ،حضرات مفسرین کرام نے رحمہ اللعالمین نے کامطلب بیان کرتے ہوئے فرمایاہے ،آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم ساری انسانیت خواہ مومن ہویاکافر سب کے لئے رحمت بناکر بھیجے گئے ،کافروں کے حق میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رحمت ہونے کامطلب یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جوکچھ لے کر آئے اس پرعمل پیراہونا رحمت کاباعث ہے ،جس نے اس پر عمل نہیں کیا اس نے اپنے رحمت کے حصہ کولے ضائع کردیا ،نبی کی لائی ہوئی شریعت کافروں کے حق میں بھی رحمت ہے ،لیکن انہوں نے شریعت مطہرہ سے روگردانی کرکے اپنے رحمت کے حصہ کوضائع کردیا ،یاآقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے رحمت ہونے کادوسرا مطلب یہ ہے کہ آپ کی بعثت کے بعد عمومی عذاب جس سے جڑ سے ختم کردیا جائے یاصورتوں کومسخ کردیاجائے آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی برکت سے حفاظت ہے ،تواس لحاظ سے پیارے آقا کورحمت کہاگیا ،

آپ صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کے لئے رحمت بناکر بھیجے گئے ،کیونکہ وہ معصوم بچیاں جنہیں اہل عرب بھوک اور غلام بنائے جانے کے ڈر سے زندہ درگور کردیاکرتے تھے ،موت کے گھاٹ اتار دیتے تھے ،آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم ان عورتوں کے لئے بھی رحمت بناکر بھیجے گئے ،آپ کی بعثت کے بعد خواتین کاحق ملا ،وہ معصوم بچیاں جن کوبچپن ہی میں زندہ دفن کردیاجاتاتھا ،آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے معاشرہ میں ان کوعزت سے نوازا ،آپ کی بعثت کے بعد عورتوں کومیراث کامستحق قرار دیا ،عورت اگر ماں کی صورت میں ہو توآقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ،ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے ،عورت اگر بیٹی کی صورت میں ہو توآقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ،اگر کسی کی دوبیٹیاں ہوں اوراس نے بیٹی اور بیٹے کے درمیان فرق نہ کیا ،ان بیٹیوں کواچھی تعلیم وتربیت سے نوازا ،توایسا شخص جنت میں داخل ہوگا ،عورت اگر بیوی کی صورت میں ہو تو پیارے آقا نے فرمایا بیوی کی منہ لقمہ ڈالنا محبت کی نیت سے تواس پر بھی ثواب دیاجاتاہے ،

الغرض حضور صلی اللہ علیہ وسلم ساری کائنات کے لئے رحمت بناکر بھیجے گئے ،آپ کی آمد سے پہلے انسان وحشی درندہ بناہواتھا ،ذرا ذرا سی بات پر قتل وقتال بازار گرم ہوجاتاکرتاتھا ،آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے حالات میں مبعوث فرمائے گئے ،اور انسانوں کی زندگی بسر کرنے کاسلیقہ سکھایا اور امن وشانتی کاپیغام دیا ،اللہ تعالی ہم سب کو آقا صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت نصیب فرمائے….آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×