حیدرآباد و اطرافریاست و ملک

سنگاریڈی کے نوجوان عالمِ دین مولانا فیروز اسعدیؒ کا سڑک حادثہ میں سانحۂ ارتحال

سنگاریڈی: 5؍مئی (عصرحاضر) مدرسہ عربیہ نعمانیہ سنگاریڈی کے ایک مشفق و مربی استاذ مسجد نعمانیہ کے امام نوجوان عالمِ دین مولانا فیروز اسعدیؒ آج علی الصبح سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ اطلاع کے مطابق حافظ محمد فیروز کسی کام سے موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ زم زم دھابہ کے قریب ایک لاری نے انھیں ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں حافظ محمد فیروز برسرِ موقع فوت ہوگئے۔ تصویریں اور ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ حادثہ کے بعد ان کا بھیجا ہی سر سے باہرنکل آیا۔ اس خوفناک حادثہ کے بعد آپ کے متعلقین و تلامذہ اور مصلیوں کے علاوہ پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ نماز جنازہ بعد نمازِ عصر مسجد فہیم النساء پرشانت نگر سنگاریڈی میں ادا کی جائے گی اور تدفین راجم  پیٹ کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ نماز عصر ٹھیک 5:15 بجے ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing