احوال وطن

مدرسہ ابوبکر صدیقؓ کا جلسہ تکمیل حفظ قرآن کریم و دستاربندی حفاظ کرام

ورنگل: 7؍مارچ (صادق حسین) مولانا محمد عتیق الرحمن اسعدی ناظم مدرسہ کی اطلاع کے بموجب رحمن ایجوکیشنل اینڈ چیاریبٹبل ٹرسٹ ورنگل کے زیر اہتمام 8؍مارچ بروزِ اتوار بوقت 9؍بجے شب بمقام عیدگاہ غنی عبدالعزیز ایل بی نگر ورنگل میں مدرسۃ العربیہ حضرت ابوبکر صدیقؓ آکاش نگر کا عظیم الشان اجلاسِ عام و تکمیلِ حفظ قرآن کریم و دستاربندی حفاظِ کرام و اصلاحِ معاشرہ زیر سرپرستی مولانا محمد نور الحق قریشی قاسمی چشتی صابری ناظم مدرسہ کاشف العلوم اودگیر مہاراشٹرا اور زیر صدارت حضرت مولانا محمد یوسف زاہد مظاہری سابق چیرمین کھادی اینڈ ولیج بورڈ تلنگانہ اسٹیٹ منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں مقرر خصوصی حضرت مولانا محمد طلحہ قاسمی نقشبندی خلیفہ اجل حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی و خانقاہ دارالاحسان بھیونڈی ممبئی کا کلیدی خطاب ہوگا۔ جبکہ ریاست کے مؤقر علماء کرام حضرت مولانا ولی الله صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد‘ مولانا محمد فصیح الدین قاسمی قاضی شریعت ورنگل‘ مولانا عبدالستار قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ باب العلوم‘ مولانا ہارون رشید قاسمی صدر مدرس جامعہ نور الفرقان للبنات شرکت فرمائیں گے۔مولانا محمد لئیق الرحمن نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ اس موقع پر خوش نصیب طلباء جنہوں نے حفظِ قرآن مکمل کیا ہے ان کی دستار بندی کی جائے گی۔ عامۃ المسلمین سے اس بابرکت جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست ہے۔ خواتین و طالبات کے لیے پردہ کا معقول نظم رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×