ریاست و ملک

بے مثال حفاظتی انتظامات کے ساتھ مناسکِ عمرہ کے آغاز پر عالمی ادارہ صحت کا اظہارِ تشکر

واشنگٹن: 20؍اکتوبر (ذرائع) سخت حفاظتی تدابیر کے ساتھ مناسکِ عمرہ کے آغاز پر عالمی ادارۂ صحت نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے سعودی عرب کی کوششیں قابل قدر ہیں‘۔
قبل ازیں عالمی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہا نوم نے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے عالمی وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں امداد پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شکریہ ادا کیا تھا۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ ’عالمی ادارہ صحت کے لیے 90 ملین ڈالر کی اضافی امداد پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں‘۔ ’کورونا وبا کے خطرات سے نمٹنے کے سلسلے میں ہاتھ مضبوط کرنے اور کمزور صحت نظام والے ملکوں کی مدد کے پروگرام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×