احوال وطن

واٹس اپ نے بھارت میں زائد از 1.9 ملین اکاؤنٹس پر لگائی پابندی

نئی دہلی: میٹا کمپنی کی ملکیت واٹس ایپ نے اپنے شکایتی چینل کے ذریعہ صارفین سے موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر مئی کے مہینہ میں زائد از 19 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی۔
اس کے علاوہ واٹس ایپ نے خلاف ورزیوں کا پتہ چلانے اور روک تھام کے لیے خود اپنے میکانزم سے بھی ایسے اکاؤنٹ کا پتہ چلایا تھا جنہیں مسدود کردیا گیا ہے۔ میسیجنگ پلیٹ فارم کی ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے۔
نئے آئی ٹی قواعد جو گزشتہ سال نافذ کیے گئے ہیں ان کے مطابق بڑے ڈیجیٹل پلیٹ فارمس جن کے 50 لاکھ سے زیادہ صارفین ہوں، لازمی ہیں کہ وہ ہر مہینہ عملدرآمد رپورٹ شائع کریں، جن میں موصول ہونے والی شکایتوں اور ان پر کی گئی کارروائی کی تفصیلات ہوں۔
واٹس ایپ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حالیہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے مئی کے مہینہ میں زائد از 1.9 ملین اکاؤنٹس پر امتناع عائد کردیا ہے۔
یوزر سیفٹی رپورٹ میں صارفین سے موصول ہونے والی شکایات اور واٹس ایپ کی جانب سے کی گئی کارروائی کی تفصیلات کے علاوہ خود اپنے میکانزم کے ذریعہ پلیٹ فارم کے استحصال کی روک تھام کے لیے کی گئی کارروائی کی تفصیلات درج ہیں، اسی لیے ہندوستانی اکاؤنٹس کی +91 فون نمبر لاحقہ سے شناخت کی جاتی ہے۔
جمعہ کے روز جاری کردہ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے یکم اور 31 مئی 2022ء کے دوران 19.10 لاکھ ہندوستانی اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ استحصال کا پتہ چلانے کے میکانزم اور صارفین سے موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی۔ میسیجنگ پلیٹ فارم نے اپریل میں زائد از 16 لاکھ ہندوستانی صارفین اور مارچ میں 18.5 لاکھ صارفین کے اکاؤنٹس پر پابندی لگائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×