ریاست و ملک

مغربی بنگال میں 3؍جنوری سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکام جاری

کولکاتا: 2؍جنوری (عصرحاضر) مغربی بنگال  میں کورونا وائرس انفیکش کے معاملات میں تیزی آنے کے بعد ریاستی حکومت نے کئی سخت ضوابط کو نافذ کیا ہے۔ ریاست میں تین جنوری، پیر سے سبھی تعلیمی اداروں کو بند کرنے اور دفاتر میں ملازمین کی موجودگی 50 فیصد تک محدود کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ وہیں ریاستی حکومت نے دہلی اور ممبئی سے آنے والی فلائٹس کو ہفتے میں صرف دو بار پرواز کرنے کا حکم دیا ہے۔ دراصل دہلی اور ممبئی میں کورونا وائرس اور اومیکران ویریئنٹ  کے سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ اسے دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ وہیں کولکاتا سے برطانیہ  کے لئے ہفتہ وار فلائٹ کو پہلے ہی منسوخ کیا جاچکا ہے۔

مغربی بنگال حکومت کے اس حکم کے مطابق، دہلی اور ممبئی سے راجدھانی کولکاتا اور ریاست کے دیگر شہروں میں آنے والی فلائٹس اب ہفتے میں دو بار پیر اور جمعہ کو ہی آئے گی۔ اس بارے میں سبھی ایئر لائنس کمپنی کو مطلع کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ سے کسی بھی فلائٹ کو پرواز کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

ریاست کے چیف سکریٹری ایچ کے دویدی نے اتوار کو پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں رات 10 بجے سے صبح پانچ بجے کے درمیان صرف ضروری خدمات کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ریل گاڑیوں کو شام سات بجے تک 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی، جبکہ سبھی شاپنگ مال اور بازاروں کو بند کو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ رات 10 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔
وہیں لمبی دوری کی ٹرین اپنے معمول کے مطابق چلیں گی۔ کولکاتا میں میٹرو ٹرین بھی اپنے عام وقت کے مطابق چلیں گی، لیکن 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ آپریٹنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر سمیت تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے اور سوئمنگ پول، پارلر، اسپا سینٹر، فلاحی مراکز اور جم کو بھی بند رکھنے کو کہا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing