حیدرآباد و اطراف

جامعہ اسلامیہ دارالعلوم فاطمہ نسوان ورنگل میں دینی کوئز کا انعقاد

ورنگل: 26؍اکتوبر (عصرحاضر) نئی نسل کی لڑکیوں کیلئے ہمارے معاشرہ میں حضور ﷺ کی سیرت سے آراستہ ہونا لازمی ہے۔ان خیالات کا اظہارحافظ محمد شاہد احمد صدر جامعہ اسلامیہ دارالعلوم فاطمہ نسوان ورنگل نے کیا۔ کوئز مقابلہ اور حضور اکرمﷺ اور نعت شریف کے مقابلوں کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اسلامی تاریخی معلومات اور معاشرہ کی اصلاح کیلئے موجودہ حالات میں اس طرح کے پروگرام بے حد ضروری ہے جس کیلئے ایک کوشش کی گئی جو ہر لحاظ سے کامیاب ثابت ہوئی۔ اسلامی کوئز اور نعتیہ مقابلہ میں تین سو سے زائد طالبات نے حصہ لیا۔ پروگرام کا اہتمام جامعہ اسلامیہ دارالعلوم فاطمہ نسوان یل بی نگر ورنگل نے کیا جس میں ورنگل اور ہنمکنڈہ کے مدارس واسکول کے طالبات بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مسابقہ میں انعام اول مدرسہ دارالسلام للبنات ہنمکنڈہ کے طالبات کو حاصل ہوا۔ انعام دوم جامعۃ القرآن للبنات نے حاصل کی۔ اور انعام سوام مدرسہ تنویر اللبنات صوبیداری نے حاصل کیا اسی طرح سے سیرت النبیﷺ اور کوئز میں انعام اول 10,000روپئے جامعہ اسلامیہ دارالعلوم فاطمہ نسوان نے حاصل کیا۔ انعام دوم 5,000روپئے جامعۃ القرآن للبنات کے طالبات نے حاصل کی اور انعام سوم 3,000روپئے مدرسہ اشرف العلوم للبنات یل بی نگر کے طالبات نے حاصل کیا۔ ججس کے طور پر مولانا عبد الغفور حسامی ناظم ضیاء القرآن وخطیب مسجد حسینی(حیدرآباد) اور مولانا عبد الغفار قاسمی (کویت) نے شرکت کی۔مفتی محمد اظہر الدین پرکال، محمد خواجہ مجتہد الدین نے نعتیہ مسابقہ کی نگرانی کی۔ مہمان علمائے اکرام نے انتظامی کمیٹی فاطمہ نسوان کے ذمہ دار حافظ شاہد احمدصدر کمیٹی، محمد نور الدین، محمد افضل، محمد عبد السبحان کو مبارکباد پیش کی۔ پروگرام میں جامعہ اسلامیہ فاطمہ نسوان کے علمائے اکرام مولانا محمد صفی اللہ خان، مولانا مفتی محمد عبد الحفیظ، مولانا محمد یونس، مولانا محمد فاروق اور تمام ہی معلمات وطالبات بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×