سابق امریکی صدر اوباما کی کتاب Promised Landمنظر عام پر، پہلے روز ہی ریکارڈ فروخت

0
شیئر
136
دیکھا گیا

واشنگٹن: 20؍نومبر (ذرائع) سابق امریکی صدر باراک اوباما کی کتاب Promised Land منگل کے روز منظر عام پر آ گئی ہے۔ یہ کتاب شائع ہونے کے پہلے روز ہی کینیڈا اور امریکا میں اس کی 8.90 لاکھ کاپیاں فروخت ہو گئیں۔ اس طرح صرف ان دو ملکوں سے پہلے روز ہی تقریبا 2 کروڑ ڈالر کی فروخت دیکھنے میں آئی۔ اوباما نے کتاب کی 30 لاکھ کاپیاں چھپوائی ہیں۔ کتاب کا ترجمہ 24 بین الاقوامی زبانوں میں کیا گیا ہے۔ دو جلدوں پر مشتمل اس کتاب کی قیمت 20 ڈالر رکھی گئی ہے۔ یہ کتاب انہیں بہت جلد کروڑ پتی بنا دے گی جس کے ذریعے وہ اس تنخواہ کی مجموعی رقم سے زیادہ کما لیں گے جو انہوں نے وائٹ ہاؤس میں بطور صدر آٹھ برس رہتے ہوئے حاصل کی۔

اعلان

کتاب میں انہوں نے 2009ء سے 2017ء تک اپنی دو مرتبہ کی مدت صدارت کے بارے میں بتایا ہے۔ اوباما کے مطابق کتاب کا مقصد اپنی صدارت کے عرصے کے بارے میں سچائی پر مبنی رپورٹ پیش کرنا ہے۔ علاوہ ازیں کتاب میں داخلی تقسیم کے علاج ، جمہوریت کو سب کے لیے کارآمد بنانے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق اوباما کی کتاب 768 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب نے اوباما کی اہلیہ میشیل اوباما کی دو سال قبل شائع ہونے والی کتابBecoming کا پہلے روز فروخت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ میشیل کی کتاب شائع ہونے کے پہلے روز امریکا اور کینیڈا میں اس کی 7.25 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔ اب تک ان دونوں ممالک میں فروخت ہونے والی کاپیوں کی مجموعی تعداد 1.4 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ توقع ہے کہ اوباما کی حالیہ کتاب کی امریکا اور کینیڈا میں مجموعی فروخت 2.5 سے 3 کروڑ کاپیوں تک چلی جائے گی۔ اس طرح کتاب کی فروخت س حاصل ہونے والی مجموعی آمدنی 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

اوباما کی کتاب کی پہلے روز فروخت سابق صدر بل کلنٹن کی کتابMy Life سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ سال 2004ء میں 1008 صفحات پر مشتمل اس کتاب کی امریکا اور کینیڈا میں 4 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔ اسی طرح اوباما کی کتاب نے سابق صدر جارج بش کی کتاب Decision Points کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ بش کی 481 صفحات کی یہ کتاب 2010ء میں شائع ہوئی تھی۔ پہلے روز امریکا اور کینیڈا میں اس کتاب کی 2.2 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔

اعلان
اگلی پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سماجی رابطے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: [email protected]

تازہ ترین خبریں

Login to your account below

Fill the forms bellow to register

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

×
pornopornopornopornopornoporno
pornopornoporno pornopornoporno