واشنگنٹن: 11؍جنوری (عصرحاضر) امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی کابینہ 24؍اراکین کے ناموں کو حتمی شکل دے چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں جوبائیڈن نے کہا کہ میری کابینہ کے اراکین بے حد ٹیلنٹ ہے، جس پر مجھے فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کابینہ 24 مرد اور خواتین پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کی تقریب رواں ماہ جنوری کی 20 تاریخ کو ہوگی۔