ریاست و ملک

بابری مسجد انہدام‘منصوبہ بند نہیں تھا:عدالت

لکھنؤ: لکھنؤ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج ایس کے یادو نے بابری مسجد انہدام کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد انہدام کوئی منصوبہ بند نہیں تھا بنا بریں اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی، کلیان سنگھ، نرتیہ گوپال داس سمیت تمام 32 ملزمان کو بری کر دیاگیا۔ عدالت نے کہا کہ غیرسماجی عناصر نے بابری مسجد کو منہدم کیا تھا اور ملزم رہنماؤں نے ان لوگوں کو روکنے کی کوشش کی تھی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف خاطر خواہ ثبوت موجود نہیں ہیں اور سی بی آئی کے ذریعہ پیش کردہ آڈیو اور ویڈیو ثبوتوں کی صداقت کا اب جائزہ نہیں لیا جا سکتا۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ تقریر کی آڈیو بھی پوری طرح واضح نہیں ہے۔واضح رہے کہ مقدمہ کی چارج شیٹ میں بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی، کلیان سنگھ سمیت 49 افراد کے نام شامل ہیں۔ جن میں سے 17 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ بقیہ 32 ملزمان کو عدالت نے فیصلہ کے وقت حاضر ہونے کو کہا تھا۔ اڈوانی اور جوشی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں حاضر رہے۔ فیصلہ آنے کے بعد بی جے پی کے لیڈر لال کرشن اڈوانی نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل عدالت کا آج کا فیصلہ انتہائی اہم ہے، جب یہ خبر سنا تو جے شری رام کہہ کر اس کا استقبال کیا۔ یہ فیصلہ رام جنم بھومی تحریک کے تئیں میرے انفرادی اور بی جے پی کے اعتماد اور ہمارے عہد کو ظاہر کرتا ہے۔اڈوانی نے کہا کہ باقی ملک کے باشندوں کے ساتھ میں بھی سندر رام مندر کے مکمل طور پر بننے کا انتظار کر رہا ہوں۔بابری مسجد انہدام کیس میں بری ہونے کے بعد سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کے گھر پر جشنمناتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ وہیں، مرلی منوہر جوشی نے کہا کہ آج پورا ملک خوش ہے۔ لکھنؤ میں عدالت سے باہر نکلنے کے بعد ایک بری ملزم جے بھگوان گوئل نے کہا کہ "ہم نے مسجد توڑ دی تھی، ہم میں سخت غصہ تھا، ہنومان جی ہر کار سیوک کے اندر آئے تھے۔ عدالت اگر ہمیں مسجد توڑنے پر سزا بھی دے دیتی تو بھی ہم قبول کرتے اور ہمیں خوشی ہوتی۔ عدالت نے سزا نہیں دی، یہ ہندو دھرم کی فتح ہے، ہندو قوم کی فتح ہے۔ لوگوں نے عدالت میں ایک دوسرے کو گلے لگایا اور جے شری رام کے نعرے لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing