احوال وطن

شاہی عیدگاہ مسجد متھرا سے 3 لاؤڈ اسپیکرس ہٹادیئے گئے

متھرا: 23؍اپریل۔  شاہی عیدگاہ مسجد متھرا کے ذمہ داروں نے جمعہ کے دن بتایا کہ انہوں نے کرشن جنم بھومی مندر سے متصل مسجد میں لاؤڈ اسپیکرس کے استعمال میں باقاعدگی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہی عیدگاہ مسجد کمیٹی کے معتمد تنویر احمد نے کہا کہ مسجد سے 3 لاؤڈ اسپیکرس نکال دیئے گئے ہیں۔ صرف ایک لاؤڈ اسپیکر دھیمی آواز کے ساتھ کام کررہا ہے۔ یقینی بنایا گیا ہے کہ آواز مسجد کے حدود سے باہر نہ جائے۔ یہ اقدام ہم آہنگی کی برقراری کیلئے کیا گیاہے۔  جس کے لئے متھرا جانا جاتا ہے۔ اسی دوران کرشن جنم استھان کے بھگوت بھون مندر کے اوپر لگا لاؤڈ اسپیکر چہارشنبہ کے دن ہٹادیا گیا۔ مندر کے اندر لگے واحد لاؤڈ اسپیکر کی آواز گھٹادی گئی ہے تاکہ وہ مندر کی چاردیواری کے باہر نہ جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×