ریاست و ملک

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت پر جشن منانے والے تین کشمیری طلبہ کے خلاف چارچ شیٹ داخل

آگرہ: 27؍جنوری (عصرحاضر)  یوپی اسمبلی انتخابات کے درمیان ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ دراصل آگرہ پولیس  نے گزشتہ سال دبئی میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کی شکست اور پاکستان کی جیت پر جشن منانے کے الزام میں گرفتار کئے گئے کشمیری طلبہ ارشد یوسف، شوکت احمد غنی اور عنایت الطاف کے خلاف چارج شیٹ کورٹ میں پیش کردی ہے۔ پولیس نے طلبہ پر بغاوت اور سائبر دہشت گردی کی دفعات کے تحت الزام لگایا ہے ۔

بتادیں کہ یہ تینوں کشمیری طلبہ بچ پوری میں واقع آر بی ایس انجینئرنگ فیکلٹی سے انجینئرنگ کر رہے تھے ۔ وہیں ملزمین کی گرفتاری کو 90 دن مکمل ہو رہے تھے ، اس لئے چارج شیٹ داخل نہیں ہونے پر ملزمین کو ضمانت مل سکتی تھی ، اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ پیش کردی ۔

وہیں سینئر ایڈوکیٹ نسیم احمد نے بتایا کہ ملزمین کے خلاف بغاوت اور سائبر دہشت گردی کی دفعات کے تحت چارج شیٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے ۔ یہی نہیں اس میں 12 گواہ بنائے گئے ہیں ، جن میں کالج انتظامیہ سے وابستہ لوگوں کے ساتھ طلبہ اور دیگر لوگ بھی شامل ہیں ۔
بتادیں کہ ان میں سے ارشد یوسف اور شوکت احمد غنی جموں و کشمیر کے بڑگاؤں اور عنایت الطاف شیخ بانڈی پورہ کے رہنے والے ہیں ۔ آگرہ کے گورو راجاوت کی شکایت پر جگدیش پورہ پولیس اسٹیشن میں ان تینوں کشمیری طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جبکہ آگرہ پولیس نے ملزمین کو 27 اکتوبر 2021 کو گرفتار کیا تھا۔
اس کے بعد انہیں دوسرے دن عدالت میں پیش کیا گیا ، جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا ۔ اتنا ہی نہیں یہ معاملہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ تک پہنچ گیا تھا اور حکومت نے سخت کارروائی کی ہدایت دی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing