احوال وطن

سماج وادی پارٹی کے قدر آور رہنما اعظم خان کے بیٹے عبدالله اعظم کو 23 ماہ بعد جیل سے ملی رہائی

الہ آباد: 16؍جنوری (عصرحاضر) سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اور قدآور رہنما اعظم خان کے فرزند عبداللہ اعظم خان کو ہفتہ کی دیر رات 8 بج کر 50 پر قریب 23 مہینے کے بعد سیتاپور جیل سے رہا گیا۔
اترپردیش کے قدآور رہنما اور سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان کے لڑکے عبداللہ اعظم خان ہفتہ کی دیر رات سیتاپور جیل سے رہا کر دیے گئے وہ قریب 23 ماہ تک جیل میں رہے۔ عبداللہ اعظم خان کو سبھی معاملوں میں رامپور کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔
عبداللہ اعظم خان کے اوپر 43 مقدمے درج تھے اور سبھی معاملوں میں انہیں ضمانت مل گئی ہے۔ جس کے بعد کاغذی کاروائی کے بعد ہفتہ کی دیر رات قریب 9 بجے سیتاپور جیل سے رہا کر دیا گیا۔
معلوم ہوکہ غلط پیدائش سرٹفکیٹ کے معاملے میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ان کی رکن اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی تھی۔ اس معاملے میں سال 2017 میں بہوجن سماج پارٹی BSP کے لیڈر نواب کاظم علی نے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔
عبداللہ اعظم خان فروری 2019 سے ہی سیتاپور جیل میں بند تھے حالانکہ رہائی کے بعد انتخاب لڑیں گے یا نہیں؟ اس پر تذبذب برقرار ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ سماجوادی پارٹی عبداللہ اعظم خان کو ٹکٹ دے سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×