ریاست و ملک

’رات میں کرفیو لگانا اور دن میں ریلی میں لاکھوں کو بُلانا یہ عام شہریوں کی سمجھ سے بالاتر‘

لکھنؤ: 27؍دسمبر (عصرحاضر) بی جے پی رکن پارلیمان ورون گاندھی نے بڑھتے کورونا انفکشن کی وجہ سے رات میں کرفیو نافذ کرنے کے فیصلے پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ رات میں کرفیو کا نفاذ اور دن میں ریلیوں میں لاکھوں افراد کو بلانا یہ عام شہری کی سمجھ سے بالاتر ہے۔

ورون نے پیر کو اس ضمن میں ٹوئٹ کیا اور لکھا ’رات میں کرفیو کا نفاذ اور دن میں ریلیوں میں لاکھوں افراد کو بلانا، یہ عام شہری کی سمجھ سے پرے ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’یوپی کی محدود طبی سہولیات کے پیش نظر ہمیں ایمانداری سے یہ طے کرنا پڑے گا کہ ہمیں مہلک اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنا ہے یا انتخابی طاقت کا مظاہرہ‘۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2022 میں یوپی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیاں ریلیوں اور یاتراؤں کے ذریعہ زور و شور سے انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ وہیں دوسری جانب ملک میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے اترپردیش میں 25 دسمبر کی رات سے شبینہ کرفیو نافذ کیا گیا ہے جو رات 11بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ العمل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×