ریاست و ملک

اترپردیش کابینہ نے "لو جہاد” آرڈیننس کو دی منظوری

لکھنؤ: 24؍نومبر (عصر حاضر) "لو جہاد” سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے چند گھنٹوں بعد ہی اترپردیش کابینہ نے”لو جہاد” کے خلاف مجوزہ قانون کے لیے مرکزی وزراتِ قانون سے رابطہ کرکے "لو جہاد” آرڈیننس کو منظوری دے دی۔ ٹائمز ناو کی خبر کے مطابق ، اتر پردیش کی کابینہ نے منگل کو "لو جہاد” کے معاملات کی جانچ کے لئے ایک آرڈیننس کی منظوری دے دی۔ریاستی کابینہ کے وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ آرڈیننس غیر قانونی طور پر مدہب کی تبدیلی کرنے والوں کے خلاف ہے۔ سنگھ نے کہا کہ اس آرڈیننس میں زبردستی مذہبی تبدیلی پر 15000 روپے جرمانے کے ساتھ 1 سے 5 سال تک کی قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ شیڈیولڈ ذاتوں اور شیڈول ٹرائب کمیونٹی کی نابالغ خواتین اور خواتین کے کو جبراً تبدیلیٔ کے لئے ، 25،000 روپے جرمانے کے ساتھ 3 سے 10 سال قید کی سزا ہوگی۔سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی فرد کسی دوسرے مذہب میں تبدیل ہونے کے بعد شادی کرنا چاہتا ہے تو ، انہیں شادی سے دو ماہ قبل ضلعی مجسٹریٹ سے اجازت لینے کی ضرورت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×