آئینۂ دکن

حیدرآباد کے اُپل میں ہوگا ہماری مسجد تشریف لائیے پروگرام

حیدرآباد: 15؍فروری (عصر حاضر) حافظ عمر شفیع کی اطلاع کے بموجب مسجد محمدیہ اُبل حیدرآباد میں صبح 10؍بجے تا 7؍بجے ’’ہماری مسجد تشریف لائیے’’ پروگرام رکھا گیا ہے‘ جس کا مقصد غیر مسلم برادرانِ وطن کو مسلمانوں سے قریب کرنا ہے اور ان کے اندر پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔ فرقہ پرست عناصر روزِ اول سے ہی اس بات کے لیے کوشاں ہیں کہ وہ غیر مسلموں میں مسلمانوں سے متعلق شکوک و شبہات پیدا کرکے دوری بنائے رکھیں اور مذہب اسلام اور اس کے ماننے والوں سے متنفر کردیں‘ حالانکہ اسلام امن و مساوات‘ عدل و انصاف کی تعلیم دیتا ہے‘ اسلام غیروں سے بھی بہتر تعلقات روا رکھنے کی ترغیب دیتا ہے‘ انہی تعلیمات کو غیر مسلموں تک پہنچانے کی غرض سے مسجد محمدیہ اُپل کے ذمہ داروں نے اقدام کرتے ہوئے ہماری مسجد تشریف لائیے پروگرام منعقد کیا ہے‘ جس میں یہ دعوت دی گئی کہ مسلمان اپنے غیر مسلم ساتھیوں کے ساتھ دن بھر میں کم از کم پندرہ منٹ کے لیے مسجد میں تشریف لائیں تاکہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کا مثالی نمونہ پیش کیا جاسکے۔ اور سماج کے تمام طبقات میں مثبت فضا ہموار ہو اور آپسی بھائی چارگی و قومی ہم آہنگی کا ماحول پیدا ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×