افکار عالم

اقوام متحدہ نے 11 ممالک کو ووٹنگ کے حق سے کیا محروم، جانیے کیا ہے وجہ

واشنگٹن: 13؍جنوری (ذرائع) اقوام متحدہ نے اپنی جنرل اسمبلی میں 11 ممالک کا ووٹنگ کا حق معطل کر دیا ہے۔ اس اقدام کی وجہ مذکورہ ممالک کی جانب سے اپنے سالانہ واجبات کی عدم ادائیگی ہے۔
اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 19 کے تحت اگر اقوام متحدہ کا کوئی رکن ملک اپنے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کرتا ہے تو وہ جنرل اسمبلی میں اپنے ووٹنگ کے حق سے محروم ہو جائے گا۔
اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق ان ممالک نے 2020ء اور 2021ء سے متعلق اپنے واجبات ادا نہیں کیے۔
ووٹنگ کے حق سے محروم ہونے والے ممالک کی فہرست میں اینٹگوا اینڈ بربوڈا، کانگو، گنی، پاپا نیو گنی، وینوآتو، ایران، صومالیہ، سوڈان، ساؤٹومی اینڈ پرینسپ ، وینزویلا اور جزائر کومرو شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق ایران کے واجبات 1.8 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔ سوڈان پر واجبات 3 لاکھ ڈالر کے قریب، صومالیہ پر 15 لاکھ ڈالراور جزائر کومرو پرواجبات 4.12 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہیں۔
اقوام متحدہ نے ان میں سے تین ممالک جزائر کومرو، صومالیہ اور ساؤٹومی اینڈ پریسنیپ کو جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے اختتام تک ووٹنگ کی اجازت دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×