حیدرآباد و اطراف

کورونا وائرس سے بچنے کی تدابیر سے متعلق ائمہ و خطباء عوام کو متوجہ کریں: یونائیٹید مسلم فورم

حیدرآباد: 5؍مارچ  یونائیٹیڈ مسلم فورم نے ملک میں کورونا وائرس کے متعلق عوامی شعور کو بیدار کرنے اور اس سے بچنے کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں عالمی ادارہ صحت، حکومت ہند و دیگر اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر ائمہ مساجد اور خطیب صاحبان کو متوجہ کیا ہے۔ فورم کے ذمہ داروں مولانا محمد رحیم الدین انصاری صدر یونائیٹیڈ مسلم فورم، مولانا سید قبول بادشاہ شطاری، مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا میرقطب الدین علی چشتی،مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی ،مولانا مفتی صادق محی الدین،مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، جناب ضیاء الدین نیر، جناب سید منیر الدین احمد مختار(جنرل سکریٹری)مولاناسید مسعود حسین مجتہدی ، مولانا تقی رضا عابدی،مولانا صفی احمد مدنی، مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی، مولانا اکرم پاشاہ تخت نشین ، مولانا سیداحمدالحسینی سعید قادری، مولانا سیدشاہ فضل اللہ قادری موسوی، مولانا ظفر احمد جمیل،مولانا مفتی معراج الدین ابرار،مولاناا زین العابدین انصاری،مولانا عبد الغفار خاں سلامی، جناب ڈاکٹر بابر پاشاہ، جناب ڈاکٹر مشتاق علی،جناب عمر احمد شفیق اور جناب محمد شفیع الدین ایڈوکیٹ نے بتایا کہ اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے۔کورونا وائرس سے تحفظ کی تدابیر بتایا گیا کہ ہاتھ صاف ستھرے رکھیں جسم کو پاک رکھیں، چھینکیں آنے پر دستی یا رومال کا استعمال کریں کٹ آستین لباس سے احتراز کریں وغیرہ۔ فورم کے ذمہ داروں نے بتایا کہ اسلام ہمیشہ با وضو رہنے کی تلقین کرتا ہے، چھینکیں آنے پر دستی یا رومال کا استعمال اور مکمل لباس اسلام کی ہدایات میں شامل ہے۔ ائمہ کرام و خطیب صاحبان حفظان صحت سے متعلق اسلامی نظریہ اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنے خطابات میں اجاگر کریں۔
درج ذیل دعاؤں کاخصوصی اہتمام کریں اور اپنے گھر کے بچوں ، عورتوں اور نوجوانوں کو بھی کرائیں، دعاء سے پہلے اول اور آخر درود شریف ضرور پڑھیں۔
۱۔ بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ، وَهُوَ السَّمِيعُ العَلِيمُ.
۲۔ الحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا.
۳۔ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ البَرَصِ، وَالْجُنُونِ، وَالْجُذَامِ، وَمِنْ سَيِّئِ الْأَسْقَامِ.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing