آئینۂ دکن

سیاه قانون پر وزیر اعلی کے سی آر کی قرارداد کے اعلان کا یونائیٹیڈ مسلم فورم نے کیا خیر مقدم

حیدرآباد: 26/جنوری(پریس ریلیز) یونائیٹیڈ مسلم فورم نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے بیان کا خیر مقدم کیا، فورم کے ذمہ داروں مولانا رحیم الدین انصاری (صدر یونائیٹیڈمسلم فورم )مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا سید قبول بادشاہ شطاری، مولانا میرقطب الدین علی چشتی،مولانا خالد سیف اللہ رحمانی،جناب ضیاء الدین نیر(نائب صدور) جناب سید منیر الدین احمد مختار(جنرل سکریٹری)مولاناسید مسعود حسین مجتہدی ، مولانا تقی رضا عابدی،مولانا صفی احمد مدنی،جناب عمر احمد شفیق (سکریٹریز) مولانا سیداحمدالحسینی سعید قادری(خازن)مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی ،مولانا مفتی صادق محی الدین،مولانا اکرم پاشاہ تخت نشین ،مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی، مولانا سیدشاہ فضل اللہ قادری موسوی، مولانا ظفر احمد جمیل،مولانا مفتی معراج الدین ابرار،مولانا زین العابدین انصاری ،مولانا عبد الغفارخاں سلامی،جناب ڈاکٹر بابر پاشاہ، جناب ڈاکٹر مشتاق علی اور جناب محمد شفیع الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ چیف منسٹر نے صدر مجلس ورکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی قیادت ان سے ملاقات کئے مسلم علماء وزعماء کے وفد کے سامنے کچھ دنوں قبل جو وعدہ کیا گیا تھا اس کی نہ صرف تکمیل کی بلکہ اس سیاہ قانون کے خلاف ملک گیر سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے، چیف منسٹر کا یہ موقف ملک کے دستور وجمہوریت کی بقا کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہی نہیں چیف منسٹر اس سیاہ قانون کے خلاف ریاستی اسمبلی میں قرارداد منظور کرنے اور اس قانون کے مخالف ریاستوں کے چیف منسٹرس کا اجلاس طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

فورم کے ذمہ داروں نے بتایاکہ ریاست تلنگانہ وآندھراپردیش یونائیٹیڈ مسلم ایکشن کمیٹی کے بیانر تلے بیرسٹر اویسی کی قیادت میں شہریت ترمیمی قانون این آر سی، این پی آر کے خلاف زبردست تحریک چلائی جارہی ہے۔ اس تحریک میں بلا مذہب و ملت، زبان وعقیدہ سماج کے تمام طبقات بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، زعفرانی تنظیموں نے اس تحریک کے فرقہ وارانہ کارڈ کھیلنے کی کوشش کی، بھینسہ میں فساد برپا کیا گیا، لیکن سماج کے تمام طبقات نے اپنے اتحاد کے ذریعہ ان کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

فورم کے ذمہ داروں نے یوم جمہوریہ کے موقعہ پرعوام کو مبارکباد پیش کی اور اس دن کے حوالے سے ملک میں دستور کی حکمرانی کو یقینی بنانے تمام سیکولرطاقتوں کے ساتھ مل کر اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عہد کیا\۔فورم کے ارکان نے بیرسٹر اویسی کی قیادت میں اس سیاہ قانون کے خلاف چلائی جارہی تحریک میں عوام کی بے پناہ حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کیااور ۳۰/جنوری کو یوم شہیداں کے موقعہ پر باپو گھاٹ پر انسانی زنجیراحتجاج میں شریک ہونے عوام سے اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×