آئینۂ دکن

شہریت ترمیم بل مسلمانوں کے لیے سنگین خطرہ ہے: یونائیٹیڈ مسلم فورم

حیدرآباد: 12؍ڈسمبر (پریس ریلیز) یونائیٹیڈ مسلم فورم نے آئمہ مساجد و خطیب صاحبان سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے موقعہ پر خطاب میں شہریت ترمیمی بل کے بارے میں عامۃ المسلمین کو آگاہ کریں اور شعور کو بیدار کریں۔ فورم کےذمہ داروں مولانا رحیم الدین انصاری (صدر یونائیٹیڈ مسلم فورم )مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا سید قبول بادشاہ شطاری، مولانا میرقطب الدین علی چشتی،مولانا خالد سیف اللہ رحمانی،جناب ضیاء الدین نیر(نائب صدور) جناب سید منیر الدین احمد مختار(جنرل سکریٹری)مولاناسید مسعود حسین مجتہدی ، مولانا تقی رضا عابدی،مولانا صفی احمد مدنی،جناب عمر احمد شفیق (سکریٹریز) مولانا سیداحمدالحسینی سعید قادری(خازن)مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی ،مولانا مفتی صادق محی الدین،مولانا اکرم پاشاہ تخت نشین ،مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی، مولانا سیدشاہ فضل اللہ قادری موسوی، مولانا ظفر احمد جمیل،مولانا مفتی معراج الدین ابرار،مولانا زین العابدین انصاری ،مولانا عبد الغفارخاں سلامی، جناب ڈاکٹر بابر پاشاہ، جناب ڈاکٹر مشتاق علی اور جناب محمد شفیع الدین ایڈوکیٹ نے اپنی اپیل میں کہا کہ یہ بل ملک کے سیکولر کردار کی نفی کرتا ہے ۔ حکومت یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ بل مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے جبکہ درحقیقت یہ نہ صرف مسلمانوں کے خلاف ہے بلکہ یہ ملک کے سماجی تانے بانے کے لئے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔ عوام کے بنیادی مسائل کے حل ان کی فلاح و بہبود کے بجائے حکومت اپنے فرقہ پرستانہ نظریات کو عوام پر مسلط کرنا چاہتی ہے ۔ تین طلاق بل، جموں و کشمیر کی دستوری حیثیت کے خاتمے ،این آرسی، بابری مسجد مقدمے کا فیصلہ اور اب شہریت ترمیمی بل حکومت کے تعصبانہ نظریات کی عکاسی ہے۔ ایک خیر امت کی حیثیت سے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان خطرات سے عوام کو واقف کروائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×