احوال وطن

ٹوئٹر پر چل رہے گستاخانہ ٹرینڈز کے درمیان پیغمبر حضرت محمدﷺ کے پیغام پر چل رہا ہے کامیاب ٹرینڈ

مالیگاؤں: 19؍اکٹوبر (عصر حاضر) کل سے ٹویٹر پر ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں جو گستاخی کی جارہی ہے اس کا جواب دینے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کا اصل رخ سامنے لانے اور غیر مسلم بھائیوں میں آقا کے متعلق پھیلائی گئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے آج رات دس بجے سے ایک ٹرینڈ چلایا جارہا ہے۔  جو بہت کامیاب انداز میں جاری ہے‘ میری تمام ہی مسلمانوں سے درخواست ہے کہ وہ وقت فارغ کرکے اس میں ضرور حصہ لیں اور تحفظ ناموس رسالت کی اس کوشش میں شریک ہوکر اجر و ثواب کے حقدار بنیں کہ یہ آپ کا دینی فریضہ بھی ہے اور عشقِ نبوی کا تقاضا بھی۔
ہیش ٹیگ:
#MercifulProphet
#ProphetOfCompassion
درخواست کنندہ
محمد عمرین محفوظ رحمانی
سجادہ نشیں خانقاہ رحمانیہ مالیگاؤں، مہاراشٹر، انڈیا

Related Articles

One Comment

Mufti Inam ur Rahman Khan Qasmi کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×