آئینۂ دکن

امت کے جیالوں نے شان رسالت مآبﷺ کے تقدس میں کامیاب ٹوئٹر ٹرینڈ چلاکر تاریخ رقم کردی

حیدرآباد: 20؍اکٹوبر (عصر حاضر) آج الحمد للہ امت کے جیالوں نے ثابت کردیا کہ نفرت کا جواب کیسے دیا جاتا پے۔ آج کا دن ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے جب بھارت میں سرور دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر ٹرینڈز چلائے گئے۔ سنگھی بھکتوں کے ذریعے چلائے گئے شان رسالت میں گستاخی پر مبنی ٹرینڈز اوندھے منہ گرگئے۔ فالحمد للہ علی ذلک

ٹرینڈ کے پہلے گھنٹے میں ہی قریب ایک لاکھ ٹوئٹ آچکے تھے اور پھر رفتہ رفتہ تقریبا چار لاکھ ٹوئٹ تک پہنچ کر ایک بے مثال تاریخ رقم ہوگئی۔ واضح ہو کہ کملیش تیواری کے قتل کے بعد سے کچھ شر پسند عناصر نے ٹوئٹر پر سرکارِ دو عالم صلی الله علیه وسلم کی شانِ اقدس میں گستاخیوں کا ناپاک سلسلہ شروع کرکے مسلمانوں کو مشتعل کرنا چاہا‘ اس درمیان امت کے جیالوں نے تین ہیش ٹیگ کے ذریعہ ٹرینڈز چلانے شروع کیے

ان تینوں ہیش ٹیگ کے ساتھ عشاقِ مصطفی ٹوئٹر پر فوری طور پر متوجہ ہوئے جن میں بطورِ خاص فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف الله رحمانی صاحب دامت برکاتہم‘ مولانا عمرین محفوظ رحمانی‘ نوجوان عالمِ دین مولانا ڈاکٹر یاسر ندیم الواجدی‘ ممبئی اردو نیوز کے معروف کالم نگار نازش ہما قاسمی‘ بصیرت آن لائن کے ایڈیٹر مولانا غفران ساجد قاسمی کے علاوہ ملک کے بیشتر علماء کرام و عوام الناس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور چار لاکھ کے قریب ٹوئٹ کرکے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ جناب محمد رسول اللهﷺ اس دنیا کو پیغام امن دینے کے لیے آئے تھے‘ انتشار کو ختم کرکے آپ علیہ السلام نے گرتی انسانیت کو تھامنے کا درس دیا‘ عشاقِ مصطفی نے مختلف طرح سے پیغام نبی اور محبت و عقیدت کا بے پناہ اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×