حیدرآباد و اطراف

توہین آمیز خاکوں کی اشاعت ناقابل برداشت، مسلمان فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں!

حیدرآباد: 27؍اکتوبر (عصر حاضر) تحفظ شریعت ٹرسٹ کے صدر مفتی محمد عامر قاسمی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ فرانس کے صدر ماکرون نے پیغمبر اسلام  کو ہدف بنا کر توہین آمیز کارٹونز  کی نمائش کے ذریعہ اپنے شہریوں سمیت مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی ناپاک کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فرانس کے صدر نے اسلام پر حملہ کر کے یورپ اور دنیا بھر میں کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے ۔ واضح رہے کہ توہین آمیز خاکوں اور فرانسیسی صدر کی جانب سے ان کی مسلسل حمایت پر امت مسلمہ میں غم و غصہ بڑھتا جارہا ہے۔فلسطین، شام، لیبیا سمیت کئی مسلم ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ دوسری جانب کویت کے بعد دیگر عرب ملکوں میں بھی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑتی جارہی ہے۔کئی عرب کمپنیوں اور تاجر تنظیموں نے فرانسیسی اشیا کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ مفتی محمد عامر قاسمی نے مزید کہا کہ تمام مسلمانوں کو متحدہ طور پر فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور اپنی بساط کے مطابق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا اظہار کرنا چاہیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×