آئینۂ دکن

لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے آگے بڑھانے سی ایم کے سی آر کا وزیر اعظم کو مشورہ

حیدرآباد: 6؍اپریل (عصر حاضر) وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے آج اپنی پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے سلسلہ کو پورے ملک میں دو ہفتوں کے لیے آگے بڑھا دیں‘ کیونکہ ملک بھر میں تیزی سے بڑھ  رہے کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کو جاری رکھنا نہایت ضروری ہے۔

ریاستی وزیر اعلی کی اس اطلاع کو خبر رساں ایجنسی نے 3؍جون تک ریاست میں لاک ڈاؤن رہنے کی اطلاع کردی جس سے ملک کے اکثر نیشنل نیوز چینلوں کی ویب سائٹ پر یہ خبر شائع کر دی گئی تھی تاہم ایجنسی نے دوبارہ ٹوئٹ کرکے بتایا کہ یہ وزیر اعلی کا مشورہ ہے کہ پورے ملک میں دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کو آگے بڑھا دیا جائے۔ اے این آئی کے مطابق وزیر اعلی کے سی آر نے بی سی جی کی رپورٹ سے ایک حوالہ لیا جس میں کہا گیا تھا کہ 3 جون تک بھارت میں لاک ڈاؤن اچھا رہے گا۔

وزیر اعلی کے سی آر نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم سے لاک ڈاؤن کو جاری رکھنے کی اپیل  کے ساتھ یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے انسانی جانوں کا تحفظ یقینی طور پر ممکن ہوسکے گا ورنہ انسانی جانوں کے ہلاک ہونے کے سخت اندیشے ہیں‘ ایسے میں ہم یہ بات بھی پیش نظر رکھیں کہ معیشت کو سال چھ مہینے میں سدھار لیا جاسکتا ہے یہ مسئلہ واپس بحال ہوسکتا ہے لیکن انسانی جانوں کے ہلاک ہونے پر اس کو واپس نہیں لایا جاسکتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×