تلنگانہ: ڈیجیٹل کلاسز میں 63.38 فیصد طلبہ کی حاضری ریکارڈ
حیدرآباد: 25؍جنوری (عصرحاضر) محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے آٹھویں سے دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے منعقد کی جارہی ڈیجیٹل کلاسوں میں منگل کو 63.38 فیصد حاضری ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، جب کہ ریاست میں سرکاری، لوکل باڈی، KBGVs، ماڈل، TREIS، URS اور امداد یافتہ اسکولوں میں 7,19,385 طلبہ ہیں، وہیں 4,55,912 طلبہ نے ڈیجیٹل کلاسس میں شرکت کی۔ T-SAT ودیا چینل پر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ٹیلی کاسٹ کیا جا رہا ہے۔
ڈیجیٹل اسباق میں شرکت کرنے والوں میں سے 3,07,154 طلباء نے ٹی وی اور 1,31,130 نے سمارٹ فون/ لیپ ٹاپ/ کمپیوٹر پر دیکھا۔
ریاست میں آٹھویں جماعت تا دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل کلاسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے کیونکہ ریاستی حکومت نے میڈیکل کالجوں کے علاوہ تمام تعلیمی اداروں کی تعطیلات 30 جنوری تک بڑھا دی ہیں۔