حیدرآباد و اطراف

مرکز نظام الدین میں ہوئے حالیہ جوڑ میں شرکت کرنے والے حضرات اپنی جانچ کروالیں: وزاتِ صحت تلنگانہ

حیدرآباد: 30؍مارچ (عصر حاضر) ریاست تلنگانہ کے وہ افراد جنہوں نے 13 تا 15 مارچ کے درمیان دہلی کے نظام الدین مرکز بنگلہ والی مسجد میں منعقدہ جوڑ میں حصہ لیے ہیں ان سے وزارتِ صحت نے یہ اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی جانچ کروالیں‘ چونکہ مذکورہ تاریخوں میں مرکز نظام الدین جانے والے افراد میں سے اب تک چھ افراد کی کورونا انفیکشن کے باعث موت واقع ہوچکی ہے۔ دو کی موت گاندھی ہاسپٹل میں واقع ہوئی ہے، جبکہ اپولو ہاسپٹل اور گلوبل ہاسپٹل میں ایک ایک نیز شہر نظام آباد اور گدوال میں ایک ایک موت واقع ہوئی۔ ان حقائق کے پیش نظر متعلقہ اضلاع کے کلکٹروں کی رہنمائی میں وزارتِ صحت کی جانب سے خصوصی ٹیموں کے ذریعہ وائرس سے متاثرہ مشتبہ افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے اُنہیں فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا جارہا ہے۔ بعد ازاں اُنکا معائنہ کرتے ہوئے اُنکے لئے علاج کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

چونکہ مرکز کے اس جوڑ میں شامل تمام افراد کا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ لاحق ہے اسی لئے محکمہ صحت و طبابت نے نظام الدین مرکز کے اُس جوڑ میں شامل تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شرکت سے متعلق حکام کو مطلع کریں تاکہ حکومت ایسے لوگوں کیلیے ٹیسٹ کا انتظام کریں اور اُنھیں مفت علاج مہیا کرسکے۔ لہذا نظام الدین مرکز جوڑ میں شامل تمام افراد ہر حال میں اپنی شرکت سے متعلق حکام کو واقف کروائیں۔ اسی طرح ایسے افراد کی شرکت سے واقف دوسرے افراد کو بھی چاہئے کہ وہ ان افراد کی شرکت سے متعلق محکمہ صحت و طبابت کے حکام کو آگاہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×