احوال وطن

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نصاب میں 30 فیصد کی کمی

حیدرآباد: 22؍نومبر (عصرحاضر) ریاستی حکومت نے موجودہ تعلیمی سال 2021-22 کے لیے کووڈ-19 وبائی امراض اور فزیکل کلاسز میں خلل کے باعث انٹرمیڈیٹ کے نصاب میں 30 فیصد کمی کردی ہے۔

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (TSBIE) نے پیر کو کہا کہ تعلیمی سال 2021-22 کے امتحانات کے لیے پہلے اور دوسرے سال کے انٹرمیڈیٹ کے لیے صرف 70 فیصد نصاب ہی پڑھایا جائے گا۔
70 فیصد نصاب کی تفصیلات جو امتحانات کا حصہ ہوں گی اور 30 فیصد کم کیے گئے نصاب کو طلباء کے فائدے کے لیے آفیشل www.tsbie.cgg.gov.in پر انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات کے ماڈل سوالیہ پرچوں کے ساتھ الگ سے دکھایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×