تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کے دوران کیا کھلا رہے گا کیا بند؟
حیدرآباد: 30؍مئی (عصرحاضر) تلنگانہ میں لاک ڈاون میں ایک مرتبہ پھر توسیع کی گئی ہے۔ آج دوپہر وزیراعلیٰ چندرشیکھرراو کی زیرصدارت ریاستی کابینہ کا اجلاس کیمپ آفس پرگتی بھون میں منعقد کیا گیا۔ اس طویل اجلاس میں ریاست میں لاک ڈاون کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کابینہ نے آئندہ دس دنوں تک لاک ڈاون میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
البتہ لاک ڈاون میں چھوٹ کے اوقات صبح6بجے تا 10بجے سے بڑھاکر 1 بجے دن کردیئے گئے ہیں تاکہ محدود معاشی سرگرمیوں کا احیاء کیا جاسکے۔ اس سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے۔ عوام کو 2بجے دن تک گھر جانے کی اجازت رہے گی تاہم 2بجے دن کے بعد لاک ڈاون میں مزید سختی کی جائے گی۔ دکانات ایک بجے دن بند کردی جائیں گی۔ اس سلسلہ میں و،زیرانفارمیشن ٹکنالوجی تارک راماراو نے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے۔
ریاست میں اراضیات اورگاڑیوں کے رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع ہوجائے گا۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاک ڈاون کی وجہہ سے حکومت کے خزانہ پربھاری اثرپڑا ہے۔ مانا جاتا ہے کہ ریونیوکو نظرمیں رکھتے ہوئے حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
انفارمیشن ٹکنالوجی ،انٹرنیٹ،کیبل سے مربوط خدمات
ای ۔ کامرس خدمات
میڈیا اور صحافت سے جڑی خدمات
تعمیراتی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھنے کی اجازت ہے۔
ضروری خدمات انجام دینے والے افراد کے محکمہ پولیس کی جانب سے جاری ہونے والا ای پاس حاصل کرنا ہوگا ۔ اس کے لیے تلنگانہ پولیس نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
تلنگانہ کابینہ کی میٹنگ سے پہلے مجلس اتحادالمسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے تلنگانہ حکومت نے لاک ڈاؤ ن میں توسیع نہ کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ کورونا وباء کاواحد حل ویکسی نیشن ہی ہے اورلاک ڈاؤن کے دوران غریب عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔