نوجوانوں کو حسن اخلاق کا پیکر بننے اور ناموس رسالتکا تحفظ کرنے کی تلقین
جنگاؤں: 22؍دسمبر (پریس نوٹ) مدینہ مسجد اخضری جنگاؤں میں جلسہ بہ عنوان موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں کا انعقاد کیا گیا ۔ اس جلسہ کی سرپرستی حضرت مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی اور صدارت جناب عبدالمتین اطہر صدر مسجد نے فرمائی۔ جلسے کا آغاز حافظ و قاری محمد فصیح اسلام کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا جلسے میں بحیثیت مہمان خصوصی پیر طریقت عارف باللہ حضرت مولانا شاہ جمال الرحمٰن صاحب مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نے شرکت فرمائی اور اپنے خطاب میں فرمایا کہ اس وقت کے حالات بہت نازک ہیں ہمیں ایک طرف اپنے ایمان اور اعمال کی فکر کرنے کی ضرورت ہے وہیں پر پڑوسیوں اور دیگر ابنائے وطن میں بھی حسن اخلاق کا نمونہ پیش کرنے اور ناموس رسالت کی حفاظت کیلئے اپنی پوری صلاحیت صرف کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے فرمایا کہ اس وقت نوجوان لایعنی میں مصروف رہ کر وقت کا ضیاع نہ کریں بلکہ تعمیری کام کریں اور جو جس لائن سے منسلک ہو اسی لائن سے منسلک لوگوں اور ابنائے وطن اور اپنے بھائیوں کو مسجد ، مسجد کے اعمال، مسجد کو آباد کرنے کی فکر اور اور ان کے ذریعے سے دیگر ابنائے وطن میں دعوت پیش کرنے اور ان سے اچھا سلوک، ضرورت مندوں کی ضرورت میں کامآنے اور ان کی مدد کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے مزید فرمایاکہ ہمیں اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے اور اوراپنے اپنے عقائد، مذہب کی حفاظت کے لیے فکر کرنے کی ضرورت ہے اور غیروں میں ہمارے تعلق سے جو غلط فہمیاں اور غلط باتیں پہنچائی جا رہی ہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ان باتوں کو، غلط فہمیوں کو حسن اخلاق کے ذریعے سے ہی دور کیا جا سکتا ہے لہذا حسن اخلاق کا مظاہرہ کریں اور ان حالات میں غیروں میں اور غیروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور نوجوانوں کو کو خاص طور پر آ گے آ نے کی انہوں نے ترغیب دی ۔ اس جلسے میں عوام الناس کی کثیر تعدادخاص طور پر مولانا شاکر حسین، مولانا عبدالرحمن، حافظ اشرف، حافظ مہیمن الدین ، محمد خواجہ ، محمد حفیظ، محمد شبیر ،محمد سلیمان ، محمد عدنان، محمد حسیب ، قادر شریف شریک رہے۔ مہمان مکرمکی دعا اور مجتہد الدین کے اظہار تشکر پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا