ریاست و ملک

جنگاؤں میں جلسہ موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں

جنگاؤں: 20؍دسمبر (راست) محمد خواجہ مجتہدالدین، خازن جمعیۃ علماء ضلع جنگاوں کی اطلاع کے بموجب 21؍دسمبر بروز پیر محبوب العلماء والصلحاء عارف بااللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی جنگاؤں تشریف لا رہے ہیں۔ 21؍دسمبر کو بعد نماز مغرب مدینہ مسجد اخضری میں ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان موجودہ حالات میں ہماری ذمہ داریاں سے مخاطب فرمائیں گے۔ مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی کی زیر سرپرستی یہ جلسہ منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت جناب عبد المتین اطہر صاحب کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ مقامی علمائے کرام کو بھی مخاطب فرمائیں گے ۔ انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی کہ مغرب کی نماز مدینہ مسجد میں ادا فرمائیں اور اس جلسے میں شرکت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×