حیدرآباد و اطراف

تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ عنبرپیٹ حیدرآباد ایک با فیض دینی و علمی ادارہ

حیدرآباد: 13؍مئی (عصر حاضر) مدارس اسلامیہ کی خدمات پورے عالم میں مسلم ہیں، مدارس ہی کی بدولت اسلامی تعلیمات پوری دنیا میں عام ہوئے ہیں، ہندوستان میں بھی آزادی کے بعد مدارس نے جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے، انہی مدارس کی وجہ سے ملت اسلامیہ کا ایمان محفوظ ہے، ملت اسلامیہ سنت رسول اللہ سے آشنا اور حب رسول سے سرشار ہے
فالحمد للہ علی ذالک
شہر حیدرآباد بھی برسوں سے علم کا گہوارہ رہا ہے اور یہاں علمی شعاعیں ہمیشہ جگمگاتی رہی ہیں یہاں ہر علاقے میں علمی تشنگی بجھانے کے لئے بہت سے مدارس موجود ہیں انہی مدارس میں سے تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ عنبرپیٹ حیدرآباد بھی ہے جو گزشتہ پینتیس سالوں سے شہر حیدرآباد میں دینی، علمی، ملی،عصری ،رفاہی اور دعوتی خدمات حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمٰن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم کی سرپرستی اور خادم القرآن حضرت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب کی صدارت میں بحسن خوبی انجام دے رہا ہے

ٹرسٹ میں یہ شعبے جات ہیں

1-شعبۂ ناظرہ
(تجوید کی رعایت کے ساتھ اردو، انگریزی و حساب کا نظم )
2-شعبۂ حفظ
(قرآن مجید کی پختگی کے ساتھ اردو، و تقریر کی عملی مشق )
3-شعبۂ عالمیت
(ممتاز دینی اداروں کے جید اساتذہ اس شعبے کا امتحان لیتے ہیں)
4-مکاتبِ دینیہ
(علاقۂ عنبرپیٹ کی کئی مساجد میں فجر، عصر اور مغرب بعد)
5-حرمین پبلک اسکول
(اسلامی ماحول میں عصری تعلیم کا نظم)
6-شعبۂ ٹیلرنگ
(خواتین کو دینی تعلیم کے ساتھ خیاطی کا ہنر سکھایا جاتا ہے)
7-شعبۂ نشر و اشاعت و دعوت و ارشاد
(ملت اسلامیہ کے لئے مختلف کتب و جرائد، اسلامی لٹریچر مسائل کے چاٹ اور تقاضوں کے مطابق مبلغین کے بیانات رکھے جاتے ہیں)
اس سال ٹرسٹ سے جملہ (1572) طلباء و طالبات استفادہ کر رہے ہیں
الحمد للہ ٹرسٹ نے اپنے قیام پینتیس سالہ عرصہ میں ملت (1100) حفاظ کرام ،بے شمار ناظرہ قرآن و دینیات سے آراستہ طلباء و طالبات (59) عالمات (1050) فارغات ٹیلرنگ و دینیات فراہم کئے ہیں۔

ادارہ میں 102؍معلمین و معلمات برسرخدمت ہیں۔ اور ادارہ کا سالانہ خرچ دو کروڑ سے زائد ہے۔
حافظ محمد زکریا فہد قاسمی نائب ناظم ٹرسٹ نے رمضان المبارک کے موقع پر تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ کا زکوٰۃ، صدقات، عطیات کے ذریعے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے
ٹرسٹ میں پڑھنے والے اکثر طلباء و طالبات آپ کے تعاون کے مستحق ہیں؛ جنہیں ادارہ مکمل تحقیق کے بعد امداد جاری کرتا ہے
Tajweed ul Quran educational and charitable trust
State Bank of India A/C No 10092106040, ifs code : SBIN0003605
Branch Amberpet hyderabad 500013, Telangana
رابطہ کریں
9550080331
9032794902

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing