آئینۂ دکن

تجوید القرآن ٹرسٹ عنبر پیٹ حیدرآباد میں اصلاحی و تربیتی مجلس

حیدرآباد: 16/ فروری (عصرحاضر) مفتی محمد عرفان قاسمی استاذ ادارہ ہذا کی اطلاع کے بموجب انشاءاللہ بتاريخ 22/ جمادی الاخری 1441 ھ مطابق 17/ فروری 2020 بروز پیر بعد نماز عشاء(8:15 ) تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ آزاد نگر عنبر پیٹ حیدرآباد میں تعلیمات سلسلہ قادریہ چشتیہ کمالیہ کی اصلاحی و تربیتی مجلس منعقد ہوگی اس مجلس کی سرپرستی عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمٰن صاحب قاسمی مدظلہ العالی اور صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب(صدر تجوید القرآن ٹرسٹ) فرمائیں گے۔ اس مجلس کا آغاز حافظ محمد یحییٰ سعد صاحب کی قرأت سے ہوگا، ہدیہ نعت حافظ سید غیاث الدین صاحب اور اصلاحی نظم حافظ محمد علیم الدين واحد صاحب پیش کریں گے جب کہ اس مجلس کو حضرت مولانا شاہ محمد فضل الرحمٰن محمود صاحب (خلیفہ و جانشین حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمٰن صاحب) خطاب فرمائیں گے۔ مولانا محمد زکریا فہد قاسمی صاحب نے سلسلے سے وابستہ احباب سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مجلس میں شرکت فرما کر اس سے استفادہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×