آئینۂ دکن

تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ میں جلسہ یومِ جمہوریہ

حیدرآباد 25/ جنوری (عصرحاضر) مفتی محمد عرفان قاسمی استاذ ادارہ ہذا کی اطلاع کے بموجب انشاءاللہ بتاريخ 30/ جمادی الاولی 1441 ھ مطابق 26/ جنوری 2020 بروز اتوار صبح 9:00 بجے تا 1:00 بجے دوپہر تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ آزاد نگر عنبر پیٹ حیدرآباد میں جلسہ یومِ جمہوریہ منعقد ہوگا اس جلسہ کی صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب(صدر تجوید القرآن ٹرسٹ) اور نگرانی الحاج محترم محمد داؤود اقبال صاحب (نائب صدر تجوید القرآن ٹرسٹ) فرمائیں گے، اس جلسہ کو حضرت مولانا محمد عبد القوی صاحب دامت برکاتہم (ناظم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد ) خطاب فرمائیں گے نیز طلباء و طالبات اس موقع اپنا دلچسپ مظاہرہ پیش کریں گے اس جلسے میں عالی جناب کالیرو وینکٹیش صاحب (ایم ایل اے عنبر پیٹ) ،عالی جناب ایم رمیش صاحب (آئی پی ایس، جوائنٹ کمشنر آف پولیس و ڈی سی پی ایسٹ زون)، عالی جناب پُلی جگن صاحب (کارپوریٹر عنبر پیٹ) ،عالی جناب درگا پرساد ریڈی صاحب (سینئر لیڈر عنبر پیٹ) اور عالی جناب محمد یاسین شریف صاحب (سینئر لیڈر عنبر پیٹ شرکت کریں گے
مولانا محمد زکریا فہد قاسمی صاحب نے تمام مرد حضرات و خواتین اسلام اور برادران وطن سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×