حیدرآباد و اطراف

تاریخی جہانگیر پیراں درگاہ، پہاڑی شریف اور مولا علی درگاہوں کے ترقیاتی کاموں میں تیزی لائیں

حیدرآباد: ریاستی وزیر اقلیتی بہبود کوپلا ایشور نے محکمہ اقلیتی بہبود سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا۔ ان کے کیمپ آفس میں تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے جائزہ اجلاس میں حکومت کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خان، سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود احمد ندیم، شاہنواز قاسم ڈائرکٹر، امتیاز، چیئرمین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن اور کانتی ویسلی منیجنگ ڈائریکٹر نے شرکت کی۔
وزیر کوپلا ایشور نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ تاریخی جہانگیر پیراں درگاہ، پہاڑی شریف اور مولا علی درگاہوں کے ترقیاتی کاموں میں تیزی لائیں اور جلد انہیں مکمل کریں۔
وزیر نے جمعہ کو اپنے کیمپ آفس میں محکمہ اقلیتی بہبود سے متعلق مختلف مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے تقریباً ڈھائی گھنٹے گزارے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ جلد ہی رنگاریڈی ضلع کلکٹر کے ساتھ جہانگیر پیراں درگاہ کی توسیع اور ترقیاتی کاموں کے لیے 4 ایکڑ اراضی کے حصول کے سلسلے میں مشاورت کریں۔
انہوں نے انیس الغرباء نامپلی کے تعمیری کام اور تاریخی مکہ مسجد میں جاری مرمت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
عہدیداروں نے وزیر کو یقین دلایا کہ ستمبر کے آخر تک انیس الغربا کے تعمیری کام مکمل کرلئے جائیں گے جبکہ مکہ مسجد میں جاری مرمت کے کام جلد ہی مکمل ہوجائیں گے۔
وزیر ایشور نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ وقف بورڈ کے اثاثوں کو لیز پر دینے کے بارے میں بھی ایک جامع رپورٹ تیار کریں۔
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر تقررات کا حوالہ دیتے ہوئے ریاستی وزیر نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ اقلیتی نوجوانوں کی کھلے زمرہ میں زیادہ سے زیادہ بھرتی کو یقینی بنانے انہیں بہترین تربیت فراہم کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing