حیدرآباد و اطراف
تلنگانہ پولیس نے 16,614 آسامیوں پر بھرتی کے لیے جاری کیا نوٹیفکیشن
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے محکمہ پولیس، اسپیشل پروٹیکشن فورس، ڈیزاسٹر رسپانس اور فائر سرویسس اور جیل اور اصلاحی خدمات میں 16,614 آسامیوں پر براہ راست بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔ درخواستیں 2 سے 20 مئی تک ویب سائٹ www.tslprb.in پر جمع کی جا سکتی ہیں۔ اس نوٹیفکیشن کے ذریعے ایس آئی اور کانسٹیبلز کی آسامیاں پر کی جائیں گی۔ ایس آئی کی کل 587 آسامیاں بھرتی کے نوٹیفکیشن میں شامل ہیں۔