آئینۂ دکن

تلنگانہ: ایس ایس سی امتحانات 2022 کے نتائج جاری، 90فیصد امیدوار کامیاب، لڑکیوں نے لی ایک بار پھر سبقت

حیدرآباد: 30؍جون (عصرحاضر) ایس ایس سی پبلک امتحانات 2022 کے نتائج جمعرات کو جاری کردیئے گئے ہیں جن میں باقاعدہ امیدوار 90 فیصد پاس ہوئے ہیں۔
جب کہ، کل 5,03,579 طلباء نے دسویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کی، 4,53,201 نے کامیابی کا تناسب 90 تک پہنچا دیا۔
لڑکیوں نے ایک بار پھر نتائج میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 2,48,146 لڑکیوں میں سے 92.45 فیصد نے امتحان پاس کیا جب کہ 2,55,433 لڑکوں نے امتحان دیا اور 87.61 فیصد کامیاب ہوئے۔
ایس ایس سی پبلک ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات یکم سے 10 اگست تک منعقد کیے جائیں گے۔ طلباء کی طرف سے متعلقہ ہیڈ ماسٹر کو سپلیمنٹری امتحانات کی فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 18 جولائی ہے۔

دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 23 مئی تا یکم جون منعقدکیے گئے ان امتحانات میں جملہ 5,08,143 طلبہ شرکت کرنے والے تھے تاہم 5,564 طلبہ نامعلوم وجوہات کے سبب ان امتحانات میں شریک نہیں ہوئے۔ لڑکیوں کی کامیابی کا فیصد 92.45 رہا جبکہ 87.61 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے۔ سبیتا اندرریڈی نے کہا کہ مجموعی طور پر 90 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ جملہ 3007 اسکولوں کا نتیجہ 100 فیصد کامیاب رہا، 15 اسکولوں نے صفر فیصد نتائج حاصل کیے۔ سبیتا اندر ریڈی نے کہا کہ ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات یکم اگست سے منعقد ہوں گے۔ دسویں جماعت کے نتائج میں سدی پیٹ سرفہرست رہا۔اس ضلع کے 97.85 فیصد طلبہ کامیاب قراردیئے گئے۔ حیدرآباد ضلع 79.63 فیصد نتائج کے ساتھ آخری نمبر پر رہا۔ اس مرتبہ امتحانات میں 70 فیصد نصاب رکھاگیا تھا اور امتحانی پرچوں کو 11 سے گھٹا کر 6 کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×