حیدرآباد و اطراف

حیدرآباد میں عالمی مرکز تحفظ دین میڈیا کی شاخ تلنگانہ و آندھراپردیش کا قیام

حیدرآباد: 26؍دسمبر (راست) عالمی مرکز تحفظ دین میڈیا سروسیس اب کوئی محتاج تعارف نہیں ہے، حضرت مولانا محفوظ الرحمن فاروقی رحمانی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ وخلیفہ مجاز مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی دامت برکاتہم کی نگرانی اور ملک و بیرون ملک کے کئی کبار علماء کی سرپرستی و تائید میں تحفظ دین میڈیا نے اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ہے، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اورنگ آباد مہاراشٹر میں واقع تحفظ دین میڈیا کے کام کا دائرہ روز بہ بروز بڑھ رہا ہے، اس لئے الحمدللہ تحفظ دین میڈیا کی ملک کے مختلف ریاستوں میں شاخیں قائم ہورہی ہے تاکہ تحفظ دین میڈیا کے کام کو بڑھایا جاسکے  ، اسی مناسبت سے  الحمدللہ تلنگانہ و آندھراپردیش برانچ حیدرآباد کے علاقہ ریاست نگر میں گزشتہ روز آل انڈیا تحفظ دین میڈیا کے روح رواں ڈائریکٹر قاری ضیاء الرحمن محفوظ فاروقی کی موجودگی میں قیام عمل میں آیا، یہ بڑی خوشی اور مسرت کا موقع ہے سب کیلئے کہ دورحاضر میں لوگ میڈیا کی اہمیت کو سمجھ رہے ہیں اور اسکی ضرورت کو محسوس کررہے ہیں، تحفظ دین میڈیا گزشتہ 4سال سے فتنوں کے رد میں بڑی ہمت اور استقامت کے ساتھ خدمت انجام دے رہا ہے،اس کا بنیادی مقصد تحفظ ختم نبوت کا کام ہے، ملک کے حالات کے پیش نظر اس پر بڑے منظم انداز میں کئی سلسلے حالات حاضرہ کی مناسبت سے بڑی کامیابی کے ساتھ جاری ہے، الحمدللہ تحفظ دین میڈیا سے استفادہ کرنے والے ناظرین کی تعداد ۱۰کروڑ یعنی ۱۰۰ ملین سے زیادہ ہوچکی ہے، کروڑوں   لوگ اس سے  استفادہ کر رہے ہیں، اور دنیا کے ۱۰۰سے زائد ملکوں میں تحفظ دین میڈیا سے استفادہ کیاجاتاہے، ڈائریکٹر قاری ضیاء الرحمن محفوظ فاروقی نے برانچ کا جائزہ لیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تحفظ دین میڈیا کے عزائم و مقاصد پر مختصر روشنی ڈالی، آندھراپردیش اور تلنگانہ کے ذمہ دار حضرت مولانا مفتی محمد عبدالقوی عمر حسامی نے انھیں اس عظیم ذمہ داری دے نے پر اظہار تشکر کیئے، اور تیقن دلایا کہ وہ تحفظ دین میڈیا کی خدمات کو دوردور تک پہچانے کیلئے اور مزید مضبوط کرنے کیلئے خوب محنت کرینگے، اور ہمیشہ اسکی ترقی کیلئے کوشاں رہینگے۔ تحفظ دین میڈیا کے تحت چلنے والا ایک اور سلسلہ ایم آر ایف ٹی وی لائیو تلنگانہ و آندھراپردیش کا بھی کام شروع ہوچکا ہے، تلنگانہ اور آندھراپردیش کے احباب خصوصاً حیدرآباد کی عوام الناس سے گزارش ہے وہ اس ادارہ میں حاضر ہوکر  ادارہ کی خدمات کا جائزہ لیں، اور اس ادارہ کا ہرممکن تعاون کریں، عموما اس میدان میں ایسے بہت کم لوگ ہیں جو اس طرح کی خدمت انجام دے رہے ہیں، اسلئے ذمہ داران تحفظ دین میڈیا نے تمام سے گزارش کی ہے کہ اس ادارے کو سپورٹ کریں ، الحمدللہ اس ادارے میں کمپیوٹر روم، لائبریری، اور پروفیشنل آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ اسٹوڈیو بھی ہے،تلنگانہ و آندھراپردیش کے علاقہ میں کہی بھی کوئی پروگرام ہو تو پروفیشنل ویڈیو ریکارڈنگ کیلئے یہاں کے ذمہ دار سے رابطہ کریں،اسکے علاوہ نعت خواں اور قراء حضرات سے بھی گزارش ہے جونعت اور قرات  پڑھنے کے شوقین ہے وہ  پروفیشنل آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں،سبھی سے گزارش ہے کہ اس سنہرہ موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی صلاحیت کو دنیابھر میں پہنچائیں اور ساتھ میں ادارہ کو مضبوط کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کریں،مزید تفصیلات کیلئے تحفظ دین میڈیا کے یوٹیوب چینل ،ویب سائٹ سے یا ذمہ داران سے رابطہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×