حیدرآباد و اطراف

ادارہ تعلیم الاسلام کھمم کے زیر اہتمام ساتواں جلسۂ تکمیل حفظِ قرآن مجید

کھمم: 31؍اکتوبر (عصرحاضر) ادارہ تعلیم الاسلام ٹرسٹ کے زیر اہتمام ساتواں عظیم الشان جلسہ بعنوان تکمیلِ حفظ قرآن کریم و مدارس ِ اسلامیہ کی اہمیت بتاریخ ۴،نومبر،۲۰۲۲ بروزِ جمعہ بعد نماز عصر زیرِصدارت نمونہ اسلاف،ترجمانِ اہل السنۃ ، شیخِ طریقت عارف باللہ حضرت مولانا محمد عبد القوی صاحب دامت برکاتہم شیخ الحدیث و ناظم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد تلنگانہ منعقد ہوگا۔ جس میں مہمانِ خصوصی حضرت مولانا مفتی محمد جلال الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم ناظم مدرسہ امداد العلوم کھمم اور خادمٌ المساجد حضرت مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی ناظم دارالعلوم کھمم بھی شرکت فرمائیں گے۔ اس بابرکت موقع پر ادارہ سے تکمیل حفظِ قرآن کریم کرنے والے ۸ خوش قسمت طلبہ کرام کی دستاربندی ہوگی۔مفتی محمد عبدالروف خان قاسمی و جمیع ٹرسٹیز و اسٹاف ادارہ ہذا تمام برادرانِ کھمم سے گزارش ہیکہ اس اجلاس میں اپنے دوست و احباب کے ساتھ کثیر تعداد شرکت فرمائیں۔

نوٹ: خواتین کے لئے پردے کا معقول نظم رہے گا۔ اور تمام شرکاءِ کے لئے بعد جلسہ کھانے کا نظم رہیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×