تجوید القرآن عنبرپیٹ میں جلسہ اصلاحِ معاشرہ‘ مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی کا خطاب
حیدرآباد: 2؍نومبر (راست) مفتی محمد عرفان قاسمی کی اطلاع کے بموجب مدرسہ تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ عنبرپیٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام جلسہ اصلاحِ معاشرہ بہ عنوان نیکی کے فائدے اور گناہ کے نقصانات بہ تاریخ 7/ربیع الآخر مطابق 3؍نومبر بروزِ جمعرات بعد نمازِ ظہر مسجد صراطِ مستقیم آزاد نگر عنبرپیٹ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت حضرت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب بانی و صدر تجوید القرآن ٹرسٹ اور نگرانی حافظ محمد زکریا فہد قاسمی نائب صدر تجوید القرآن ٹرسٹ فرمائیں گے۔ اس موقع پر مرجع العلماء امیر شریعت عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم سرپرست اعلی ٹرسٹ بصیرت افروز خطاب فرمائیں گے۔ جلسہ کا آغاز حافظ حافظ عبیدالرحمن کی قرأت کلام پاک سے ہوگا جبکہ مولانا مفتی محمد ریحان جلسہ کی نظامت فرمائیں گے۔ حافظ محمد افضل سلیم‘ حافظ محمد یحیی سعد‘ حافظ محمد عیسی فقیہ و جمیع ٹرسٹیان‘ اساتذہ و اراکین و عملہ نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست کی ہے۔