احوال وطن

سہارن پور جیل میں قید تبلیغی جماعت کے غیر ملکی 57؍افراد کو عدالت نے کیا رہا

سہارن پور: 11؍جون (اسٹاف رپورٹر) رکن پارلیمینٹ حاجی فضل الرحمان اور ان کے داماد محمد اوصاف گڈو ملی کونسل کے ڈاکٹر عبد المالک مغیثی وغیرہ کی دن رات محنت اور معروف وکیل جاں نثار کی عدالت میں زوردار بحث و دلائل کے بعد چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے جیل میں بند سبھی تبلیغی جماعت کے (57)افراد کو ریلیز کرنے کے احکامات دیے ہیں عدالت کا کہنا تھا کہ سرکاری وکیل جماعت کے لوگوں پر لگاے گیے سنگین الزامات کو ثابت نہیں کر پاے ہیں ایک معاملہ دفعہ 188 کی خلاف ورزی کا بنتا ہے اس میں ایک ماہ قید کی سزا ہے ملزمان لگ بھگ ڈیڑہ ماہ سے جیل میں ہیں اس کو ہی سزا مانتے ہوے عدالت نے انہیں ریلیز کرنے اور سبھی کو ان کے وطن بھیجنے کو کہا ہے اس فیصلہ پر محمد اوصاف گڈو نے کہا کہ عدالت نے تاریخی فیصلہ دیتے ہوے بڑی راحت دینے کا کام کیا ہے ۔
اس فیصلہ پر تبلیغی جماعت کے ذمہ داران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوے اللہ کا شکر ادا کیا ہے ۔سھارنپور کی ضلع جیل میں تقریباً پونے دو ماہ کی قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کر رھے57 غیر ملکی جماعتی احباب کو ضلع سھارنپور کی عدالت نے مقدمات ختم کرکے انکو ریلیز کردیا ھے۔ محض اللہ کے فضل و احسان سے اور رکن پارلیمینٹ عالیجناب حاجی فضل الرحمن علیگ،ممتاز وکیل چودھری جاں نثار صاحب اور محمد اوصاف گڈو جنرل سکیرٹری آل انڈیا ملی کونسل ضلع سھارنپور وغیرہ کی دن رات محنت اور عدالت میں زوردار بحث و دلائل کے بعد چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے جیل میں بندسبھی غیرملکی تبلیغی جماعت کے (57)افراد کو ریلیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں عدالت کا کہنا تھا کہ سرکاری وکیل جماعت کے لوگوں پر لگاے گیے سنگین الزامات کو ثابت نہیں کر پائے ہیں ایک معاملہ دفعہ 188 کی خلاف ورزی کا بنتا ہے اس میں ایک ماہ قید کی سزا ہے ملزمان لگ بھگ ڈیڑہ ماہ سے جیل میں ہیں اس کو ہی سزا مانتے ہوئے عدالت نے انہیں ریلیز کرنے اور سبھی کو ان کے وطن بھیجنے کو کہا ہے۔ اس تاریخی فیصلہ پر تمام رفقاء کی سرپرستی کرنے کے لیے بندہ ناچیز رکن پارلیمنٹ کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتا ھوں اور معروف قانون داں جاں نثار صاحب اور اوصاف بھاء کے لیے دعاء گو ھوں کہ جس طرح ان حضرات نے اپنے آپ کو بے لوث اخلاص و للہیت کے بطور خدمات وقربانیوں کے لیے پیش کیا اللہ جل شانہ انکو اپنی شایان شان بدلہ عنایت فرمائے۔اس فیصلہ پر تبلیغی جماعت کے ذمہ داران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوے اللہ کا شکر ادا کیا ھے،بندہ ناچیز بھی اس تاریخی فیصلہ پر اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتا ھے کہ باری تعالیٰ نے کونسل کے سرپرستوں کی بڑی جدو جھد کے زریعہ ملی کونسل ضلع سھارنپور کے پوری ٹیم کے حصہ میں ابتدائی ادنی سی کامیابی کی اعلی نسبت عطاء کی، اور ایڈوکیٹ صاحب و اوصاف گڈو صاحب کے جذبہ انسا نی،دینی،ملی،خود داری کو خراج تحسین پیش کرتا ھوں کہ جس طرح بے لوث وفی سبیل اللہ ان حضرات کو ریلیز کرایا ھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×