احوال وطن

جامعہ رحمت گھگرولی میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر طلباء کا زبردست مظاہرہ

سہارنپور: 26؍جنوری (اسٹاف رپورٹر) 71؍ویں جشن یوم جمہو ریہ کے موقع پر جامعہ رحمت گھگرولی میں طلباء جامعہ نے حب الوطنی و جذبہ ایثار ووفا سے سر شار قومی ترانے، نظمیں ،اردو ،ہندی و انگلش زبانوں میں تقاریر تاریخ آزادیٔ ہند میں شہیدان وطن کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے باوقار پروگرام پیش کیا۔
26؍جنوری کے موقع پر جامعہ ہذا میں ملی کونسل ضلع سہارنپور کے زیر اہتمام ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی ، جسکی صدارت مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مہتمم جامعہ ہذا نے کی اور انہو ں نے اپنے ہاتھوں سے پرچم کشائی کی و ترنگے جھنڈے کو سلامی دی ۔
خوشی کے اس موقع پر طلبا ء جامعہ نے اپنے تعلیمی فن کا ایسا مظاہرہ کیا جس سے سامعین بہت خوش ہوئے طلباء نے اپنی تقاریر میں یوم جمہوریہ پر سیر حاصل گفتگو کی اور بتایا کہ آج کا دن بھارت کی تاریخ میں بہت ہی اہمیت کا حامل ہے یہی وہ دن ہے جس دن بھارت ایساملک بنا جسمیں تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں حقوق دئیے گئے ،بچوں نے اپنی تقاریر میں کہا کہ ہم نے وطن کے جیالوں کو بھلا دیا ہم صرف موقع پر ہی انکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہوتے ہیں ورنہ انکی قربانیاںایسی ہیں کہ انکو ایک نصاب کی شکل میں مدارس اور یونیور سٹیوں میں داخل کرایا جائے تاکہ نئی نسل متعارف ہو آخر میں مولانا ڈاکٹر عبد المالک مغیثی ضلع صدر ملی کونسل سہارنپور نے کہا کہ ہمارا ملک پوری دنیا کے اندر اس بات کیلئے جانا جاتا ہے کہ یہاں مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگ آپسی اتحاد کے ساتھ ر ہ کر ملک کو ترقی یافتہ بنانے میں کلیدی رول ادا کر رہے ہیں ،چنانچہ اس سلسلہ میں ارباب علم و دانش کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جسمیں تمام طبقات کے لوگوں کو شامل کیا گیا مسلمانوں میں مہتسے مولانا ابوالکلام آزاد اوربیرسٹر آصف تھے اس کمیٹی کا چیر مین ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو بنایا گیا ،انھوں نے پوری جدو جہد اورسمجھ بوجھ سے ایسا آئین تیار کیا جسمیں تمام طبقات کے حقوق کا خیال رکھا گیا اور اس عظیم کام میں 2سال 11مہینے18 دن کا وقت لگا بڑی مشقتوں کے بعد آز اد بھارت کوآئین نصیب ہوا جس میں بتایا گیا کہ ملک اور ریاستوں کا کوئی مذہب نہیں ،اور نہ ہی مذہب کی بنیاد پر کسی کے ساتھ کوئی امتیاز برتا جائیگا، ملک کے ہر شہری کوامن ،انصاف ،تحفظ ،حقوق اور مذہبی آزادی دی جائیگی
انہوں نے پروگرام میں شریک طلباء و اساتذۂ جامعہ کو مبارکبادپیش کی کہ انہوں نے محنت کرکے اتنا بہترین پروگرام پیش کیا ،جس سے دل باغ باغ ہو گیا اس موقع پر جامعہ ہذا کے تمام طلباء اساتذہ اور قرب و جوار سے بڑی تعداد میں معززین حضرات شریک رہے اور پروگرام کااختتام مولانا عبد الخالق مغیثی کی دعا پر ہوا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×